سمندری حدود میں داخلہ پر گولی مار دی جائے گی - سری لنکا وزیر اعظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-17

سمندری حدود میں داخلہ پر گولی مار دی جائے گی - سری لنکا وزیر اعظم

کولمبو
پی ٹی آئی
سری لنکائی وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے آج اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ان کے ملک کی بحریہ کو کسی بھی ایسے شخص کو گولی مارنے کا حق حاصل ہے جو سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے ۔ ہندوستان کی ناراضگی کونظر انداز کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پڑوسی ہم منصب نریندر مودی کے دورہ کے دو دن بعد این ڈی ٹی سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات دہرائی ۔ انہوں نے قبل ازیں ایک ٹامل نیوز چیانل سے کہا تھا کہ اگر کوئی میرے گھر میں داخل ہوتا ہے تب میں اسے گولی مار سکتاہوں ، اگر وہ شخص ہلاک ہوجاتا ہے تب قانونی طور پر میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ وکرما سنگھے نے اس موقع پر کہا کہ مودی کاان کے ملک کا دورہ کامیاب رہا۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک ماہی گیروں کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔

Indian fishermen will be shot at if they violate the maritime border Sri Lankan Prime Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں