پی ٹی آئی
وزیر اعظم نواز شریف نے آج کہا کہ ہندوستان و پاکستان کے رہنماؤں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ا پنے اپنے ملکوں کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں اور بات چیت کے ذریعہ تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات کا ایک نیا باب شروع کریں۔ نواز شریف نے ہندوستانی معتمد خارجہ جئے شنکر سے ملاقات کے بعد یہ بیان دیا ۔ نواز شریف نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اچھے پڑوسی اور معاون تعلقات کا قیام اہم ہے اور یہی ان کے پر امن جنوبی ایشیاء کے ویژن سے ہم آہنگ ہے ۔ پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ شریف نے اس بات کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے معتمد وزرائے خارجہ کے درمیان آج ہونے والی ملاقات دو سطحی تعلقات میں اضافہ پر منتج ہوگی۔ شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم مل جل کر سوچنے ، مل جل کر اقدامات اٹھانے اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے قریب لانے کے لئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ اس بات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہ بے پناہ وسائل کے حامل دونوں ممالک کے درمیان چپقلش کے باعث جنوبی ایشیاء کا خطہ تکالیف کا شکار رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا حق ہے کہ وہ امن کے ساتھ رہیں اور معاشی ترقی کے فوائد بٹوریں ۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی دو طرفہ مذاکرات ہوں، اسمیں ایک دوسرے کو لاحق شکایتوں کے ازالہ پر توجہ دی جائے اور جن معاملات پر دونوں ممالک متفق ہوں اس پر کام کیاجائے۔ ہندوستانی معتمد خارجہ جئے شنکر نے پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران انہیں ہندوستانی وزیر اعظم کی جانب سے دیا گیا خط ان کے حوالے کیا ۔ پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ2016میں پاکستان میں ہونے والی سارک چوٹی کانفرنس کے موقع پر تمام سارک ممالک کے سربراہان کا استقبال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سارک فورم خطہ کے تمام ممالک کو ایک ساتھ مل کر ترقی کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لائن آف کنٹرول پر امن ضروری ہے اور ورکنگ باؤنڈری پر حالیہ عرصہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی سے انہیں بہت دکھ پہنچا ۔ اس خلاف ورزی کو روکنے کے لئے پہلے سے موجو د فوجی مکانزم کو استعمال کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہی ممالک اچھے پڑوسیوں کی طرح سنجیدگی سے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر ناقابل حل مسائل کو حل کرسکتے ہیں ۔ خطہ میں دہشت گردی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام قسم کی دہشت گردی سے نپٹنے اور دہشت گردوں کے خفیہ اڈوں کو ختم کرنے کے لئے کاوشیں کررہا ہے ۔
Foreign Secretary S Jaishankar breaks Pak ice to clear way for talks
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں