کیوبا میں سرکاری عہدیداروں پر انڈوں کی چوری کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-17

کیوبا میں سرکاری عہدیداروں پر انڈوں کی چوری کا الزام

ہوانا
رائٹر
کیوبا میں استغاثہ کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ سرکاری کمپنیوں سے انڈوں کی چوری میں ملوث عہدیداروں کو کم از کم20سال قید کی سزا دی جائے۔ کیوباکے سرکاری اخبار گرانما کے مطابق انڈوں کی چوری سے حکومت کو3.5لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا۔ استغاثہ نے19عہدیداروں پر الزام عائد کیا کہ وہ جعلی گنتی کرنے، جعلی رسیدیں تیا ر کرنے اور انڈوں کے کالے بازار میں فروخت کے لئے ترسیل کے غیر قانونی راستوں کی اجازت دینے میں ملوث رہے ۔ ملک کے صدر راؤل کاسٹرو نے سال2009میں بد عنوانی کے خلاف مہم شروع کی تھی۔انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ بد عنوانی کمیونسٹ ریاست کے لئے کینسر ہے ۔ گرانما اخبار کے مطابق جرائم پیشہ نیٹ ورک کامیا ب ہوا کیونکہ بد عنوان سپر وائزر تھے اور نگرانی کا نظام موجود نہیں تھا اور برداشت کا رویہ تھا۔ کیوبا کے حکام کے مطابق ملک میں یہ بد عنوانی جنوری اور اکتوبر2012میں ہوئی تھی۔ کیوبا کے حکام نے حراست میں لیے جانے والے عہدیداروں کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کرنے کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا ۔ گزشتہ ماہ کیوبا نے ٹرانسپورٹ کمپنی کے صدر کو تین سال جیل میں قید کے بعد رہا کردیا تھا ۔ انہیں2011میں انسداد بد عنوانی کی مہم کے دوران رشوت دینے کے الزام میں15سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔

Cuban officials accused of stealing eight million eggs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں