ہندوستان کی شرح نمو عنقریب چین سے زیادہ ہو جائے گی - ایشین ڈیولپمنٹ بنک سالانہ رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-25

ہندوستان کی شرح نمو عنقریب چین سے زیادہ ہو جائے گی - ایشین ڈیولپمنٹ بنک سالانہ رپورٹ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان آئندہ سال شرح نمو میں چین سے آگے نکل سکتا ہے ۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے آج اپنی سالانہ رپورٹ ایشین ڈیولپمنٹ آؤ ٹ لک (اے ڈی او) میں کہا کہ شرح نمو میں چین کے ساتھ برابری کرنے والا ہندوستان آئندہ مالی سال میں اس سے آگے نکل سکتا ہے اور سال2016-17میں ان کے تناسب میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اندازہ پیش کیا ہے کہ فی الحال جہاں ہندوستان اور چین دونوں کی شرح نمو7.4فیصد ہے۔ وہیں آئندہ مالی سال میں ہندوستانی شرح نمو7.8فیصد ہوسکتی ہے اور چین کو7.2فیصد کے ساتھ جدو جہد کرنا پڑ سکتا ہے۔ بینک نے مزید کہا ہے کہ سال2016-17کے درمیان ہندوستان شرح نمو مزید بہتری واقع ہوسکتی ہے اور یہ8.2فیصد تک پہنچ سکتی ہے ۔ بینک کے اندازے کے مطابق چین کسی حد تک شرح نمو میں بس تیز گراوٹ روک سکتا ہے یعنی2016-17میں اس کی شرح نمو7فیصد رہ سکتی ہے ۔ اس لحاظ سے دیکھاجائے تو ایسا لگتا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں ہندوستانی شرح نمو کی رفتار چین سے تیز رہتی نظر آرہی ہے۔ جس کا ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے اعتماد پر مثبت اثر پڑے گا ۔ حکومت بھی امکانات کے پیش نظر بنیادی ساختیاتی اصلاحات کے عمل کو پوری طرح پٹری پر رکھنا چاہے گی تاکہ مطابقت کے ساتھ اس کی رفتار تیز کرنے میں بھی مدد ملے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ ماہر اقتصادیات شانک جینوی نے کہا ہے کہ بہرحال اقتصادی امکانات کے حوالے سے جو اچھا نظر آرہے ہیں محتاط بھی رہنا ہوگا کیونکہ اب بھی کئی آزمائشیں پیش آئیں گی ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے ہندوستانی شرح نمو کا اندازہ75فیصد پیش کیا تھا اس لحاظ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کا اندازہ امید افزا ہے ۔ بینک کے مطابق حکومت ہند نے بنیادی ساختیاتی عمل اور صنعتی راہداری قائم کرنے کے لئے تحویل اراضی کے عمل کو آسان کرنے، پرائیویٹ سکیٹروں کے لئے کوئلہ کی کانوں کی نیلامی اور بنیادی ڈھانچوں کے پ روجیکٹوں کے لئے ماحول کو سازگار بنانے کی جو کششیں کی ہیں ان سے کافی مدد ملے گی ۔ شانگ نے داخلی سطح پر اشیاء سازی کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے حکومت ہند کی طرف سے میک ان انڈیا مہم کی بھی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ چین کے مقابلہ میں ہندوستانی حکومت کے پروگرام زیادہ اثر دار ہیں ۔ شانگ نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہندوستانی حکومت اور آر بی آئی نے محفوظ اور منظم پالیسی تیاری کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ جو کھموں پر نظر رکھی جاسکے ۔ پہلے کے مقابل اس وقت ہندوستان ایک مستحکم پوزیشن کا حامل ہے ، حکومت بیرونی راست سرمایہ کاری کے ذریعہ مالی عدم استحکام سے نمٹ رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں نئی مالی پالیسی کے تحت جس میں آر بی آئی کا ابتدائی مقصد قیمتوں میں استحکام کو ذہن میں رکھتے ہوئے ترقی کی راہ ہے ۔ اے ڈی بی نے کہا کہ اس کے ذریعہ افراط زرپر قابو پایاجاسکتا ہے اور مالیاتی اور معاشی پالیسی کے درمیان ربط قائم رکھاجاسکتا ہے ۔

India to overtake China growth rate says ADB

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں