حکومت اقلیتوں سے کئے گئے تمام وعدوں کو نبھا رہی ہے - ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-25

حکومت اقلیتوں سے کئے گئے تمام وعدوں کو نبھا رہی ہے - ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ

نئی دہلی
ایجنسیز
ریاستی اقلیتی کمیشنوں کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر اقلیتی امور ڈاکٹر نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اپنے پروگراموں اور اسکیموں کے ذریعہ ان تمام نکات کا مکمل طور پر احاطہ کیا ہے جن کا وعدہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے منشور میں اقلیتوں کے تعلق سے کیاتھا۔ جہاں تک اقلیتوں کے فلاح، بہبود اور تحفظ کے احساس کا تعلق ہے تو وزیر اعظم نے سب سے پہلے یوم آزادی 15اگست2014ء دوسری بار17فروری2015کو وگیان بھون میں اور27فروری2015کو لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کی تقریر پرموشن آف تھینکس پر بحث کا جواب دیتے ہوئے واضح طور پر اپنی اہم تقایر میں کہا کہ ان کی حکومت ملک کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پابند عہد ہے ۔ اقلیتوں کی حفاظت کے لئے حکومت کسی بھی حد تک جانے کو تیارہے ۔ وزیر داخلہ کے اس بیان کو اقلیتوں کے تئیں حکومت کے رخ کی عکاسی کرنے والا بتاتے ہوئے وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس پر عمل کررہی ہے اور ملک کی سوا سو کروڑ آبادی کی ترقی کے لئے تمام اقدامات کررہی ہے۔ ہندوستان کو مختلف مذہبوں کے ماننے ولوں کا مسکن بتاتے ہوئے ڈاکٹر نجمہ ہبت اللہ نے کہا کہ یہودی اور عیسائی مذہب کے ماننے والے یوروپ جانے سے پہلے ہندوستان آئے اور مادر وطن نے ان کو ا پنے آغوش میں پناہ دی ۔ اس موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد کی1940ء میں تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اقلیتی امور نے بتایا کہ مولانا آزاد نے اس وقت کہا تھا کہ گیارہ سو برس کی ہماری مشترکہ تہذیب نے ہندوستان کو اپنی ساجھا کامیابیوں سے ملک کو عظیم بنانے میں مدد کی ہے ۔ ہماری زبان، ادب اور کلچر، لباس اور روایتوں میں ہماری مشترکہ جدو جہد کی چھاپ ہے ۔ اور اسی کے نتیجہ میں ملک میں ملی جلی تہزیب پروان چڑھی ہے ۔ وزارت اقلیتی امور کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر نجمہ ہبت اللہ نے بتایا کہ مختلف اقلیتی طبقوں کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ضروریات کی بنیاد پر مختلف اقدامات کررہے ہیں ۔ مثال کے طور پر ہمارے ملک میں پارسی نسبتا مالی طور پر ایک مضبوط طبقہ ہے لیکن ایک طبقہ کے طور پر ان کے وجود کو خطرہ لاحق ہے ۔ جیوپارسی اسکیم ہندوستان میں پارسی برادری کی تعداد میں اضافے کو یقینی بنانے کے لئے وزارت اقلیتی امور کی جانب سے ایک با معنی کوشش ہے۔ دیگر طبقات کے لئے اب ہم باقاعدہ منظم انداز میں ملازمتوں کے قابل بنانے کے لئے لوگوں کو تربیت دئینے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں ۔ ہم نے برج کو رس اور اسکل ڈیولپمنٹ پروگرامس کے ذریعہ مدرسہ کے فارغین کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لئے مخصوص پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔

Government will protect minorities: Najma Heptullah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں