پی ٹی آئی
مقام دہشت گردی اور اس کے اطراف و اکناف پر حکام کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کی راست بصری نشریات پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ کیبل ٹیلی ویژن نٹ ورک قوانین کے پروگرام کوڈ میں ایک نئے قانون کا اضافہ کیا گیا ہے کہ جس میں یہ بات کہی گئی ہے کہ اس کیبل سروس میں کوئی بھی پروگرام شامل نہیں ہوسکتا جس میں سیکوریٹی فورسز کی جانب سے مخالف دہشت گردی کارروائی جاری ہو،میڈیاکی جانب سے کی جانے والی راست نشریات کو اس کارروائی کے دوران مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی تا حال یہ کہ وہ کارروائی اختتام پذیر ہو۔ اس قانون کا مقصد یہ ہے کہ دہشت گردی معاملہ پر انصاف رسائی کو ممکن بنایاجائے جس میں سیکوریٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی کارروائی کو مناسب طریقہ سے نمٹنا بھی شامل ہے ۔ اس قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ایک مقررہ مدت تک کے لئے اس ادارہ کی فضائی نشریات پر پابندی عائد کیاجاکر اس کا لائسنس ضبط کرلیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق ، انفارمیشن اور براڈ کاسٹنگ(آئی اینڈ بی) وزارت کیجانب سے اس بات کا امکان ہے کہ ایک دو روز میں اس سلسلہ میں ترمیمات جاری کئے جاسکتے ہیں ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے26/11کے ممبئی دہشت گرد حملوں کی راست نشریات پر تشویش کااظہار کے بعد دہشت گردی نشریات پر پابندی عائد کرنے کا یہ اقدام عمل میں لایا گیا نادانستہ طور پر جن نشریات کی وجہ سے دہشت گردوں کا اپنی کارروائیاں انجام دینے کا موقع ملا ۔ اس حملہ کے بعد یوپی اے حکومت نے اس طرح کی راست بصری نشریات پر پابندی عائد کرنے کا قانونی مسودہ تیار کیا تھابلکہ وہ اس کی قانون سازی کے لئے کوشاں تھے ۔ اتفاقیہ طور پر جموں و کشمیر کے کوتھوا اور سمبا اضلاع میں ہوئے حالیہ دہشت گرد حملوں کی ایک ٹی وی چینل کی جانب سے راست نشریات بھی منظر عام پر آئی تھیں جس نے حکومت کو مجبور کردیا کہ وہ اس کے خلاف کوئی ٹھوس قانون سازی کریں ۔ اس وقت تمام ٹی وی چینلوں کو مشورہ دیاجاتا تھا کہ وہ معصوم افراد کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار ہونے نہ دیں تاہم اس کی کوئی قانونی حیثیت نہ تھی۔
I&B ministry to bar TV channels from airing security operations live
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں