یو این آئی
جرمنی کی ایک وفاقی آئینی عدالت نے مسلمان استانیوں کے حجاب پہننے پر پابندی ختم کردی ہے۔ یہ پابندی گیارہ برسوں سے نافذ تھی ۔ اب یہ استانیاں اسکولوں میں اسکارف پہن سکتی ہیں ۔ عدالت نے یہ فیصلہ6-2کے فرق سے سنایا ہے ۔ عدالتی فیصلے پر بہر حال جرمنی کے حلقوں میں متضاد رائیں پائی جاتی ہیں ۔ باوجودیکہ جرمنی کی اعلیٰ عدالت نے مسلمان اساتذہ خواتین کو اسکول میں اسکارف پہننے کی اجازت دے دی ہے ۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ اجازت اس شرط سے مشروط ہے کہ اس سے اسکول کی مصروفیات میں کوئی خلل نہ پڑے۔2003میں عدالت نے جرمنی کی کچھ ریاستوں کے تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ پر حجاب پہننے کی پابندی لگائی تھی ۔
German high court lifts hijab ban
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں