ایران دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے - کیری - ایران عدم استحکام کا باعث ہے - الفیصل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-06

ایران دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے - کیری - ایران عدم استحکام کا باعث ہے - الفیصل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے واضح کیا ہے کہ ایران دہشت گردی کی سرپرستی کررہا ہے ۔ ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے ۔ ایران کے ساتھ تمام متنازعہ مسائل حلکرنے کا عہد کئے ہوئے ہیں، پابندی کریں گے۔انہوں نے ان عزائم کا اظہار جمعرات کو ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے ساتھ مشترکہ کانفرنس میں اظہار خیال اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ سعود الفیصل نے بتایا کہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اوربین الاقوامی امور کے ساتھ ساتھ یمن، شام ولیبیا کے حالات حاضرہ انسداد دہشت گردی کے عالمی محاذ کی مساعی ایران کے ایٹمی پروگرام پر ہونے والے مذاکرات اور مشرق وسطیٰ امن عمل جیسے موضوعات زیر بحث آئے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری عالمی برادری یمن کی منتخب حکومت کے خلاف حوثیوں کے انقلاب کو مسترد کرچکی ہے اور منتخب حکومت کی مکمل حمایت کا عزم کئے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی گروپ کی جانب سے ایران کی ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لئے جاری مساعی قابل قدر ہیں لیکن ناکافی ہیں ۔ بشار الاسد کی پالیسیوں کی وجہ سے شام دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہ بن چکاہے۔ شام سے ناجائز قابض قوتوں کو بھگانا ضروری ہے ۔ اسرائیل کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ا مریکہ کی امن مساعی بے سود ثابت ہورہی ہیں۔ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے انسانیت سوز اقدامات کے حوالے سے اپنا کردارادا کرنا ہوگا ۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے خلیجی ممالک کے ساتھ شراکت اور نازک حالات حل کرنے کے لئے گہرے رابطے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے جی سی سی ممالک کو ایک دو ماہ کے اندر اندر واشنگٹن اجلاس میں شرکت کی بھی پیش کردی ۔ جان کیری نے اعتراف کیا کہ شام کے حالات تشویش ناک ہیں۔ پوری دنیا وہاں جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے ۔ بشار الاسد قانونی حیثیت کھو چکے ہیں۔ سعود الفیصل نے کہا کہ ایران جی سی سی ممالک کے لئے تشویش کا باعث بنوا ہے ۔ مسئلہ صرف ایٹمی طاقت بننے کا نہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ ایران پورے علاقہ میں عدم استحکام کی فصل بورہا ہے ۔ شام ، لبنان، یمن اور عراق سمیت ناجانے کہاں کہاں مداخلت کررہاہے ۔ ایران کو خطے میں تنازعات کے حل کا حصہ بننا چاہئے نہ کہ مسئلے کا ۔

Foreign Minister Saud Al-Faisal On Talks with Kerry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں