اخوان المسلمون کے 4 ارکان کو سزائے موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-01

اخوان المسلمون کے 4 ارکان کو سزائے موت

قاہرہ
اے ایف پی
مصر کی ایک عدالت نے ممنوعہ اخوان المسلمون تنظیم کے چار ارکان کو سزائے موت اور دیگر14کو عمر قید کی سزا سنائی ۔ اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع اور ان کے نائب خیرت الشاطر ، سابق قانون ساز محمد البلتاجی اور پارٹی صدر سعد الکتانی اور ان کے نائب احسان العریان کے ساتھ ہفتہ کو عمر قید سنائے جانے والے افراد میں شامل ہیں ۔ یہ کیس30جون 2013ء کو اخوان المسلمون کے ہیڈ کوارٹرس سے قریب تصادم سے متعلق ہے جو صدر محمد مرسی کی بے دخلی سے چار دن قبل پیش آیا تھا ۔ لڑائی میں 11افراد ہلاک اور91زخمی ہوگئے تھے ۔ ان افراد پر قتل اور آتشیں اسلحہ قبضہ میں رکھنے کے علاوہ دیگر الزامات لگائے گئے ہیں ۔ اس فیصلہ کے خلاف اپیل کی جاسکتی ہے ۔ مرسی کی معزولی کے بعد22ہزار افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے ۔ جن میں بیشتر اخوان کے قائدین ہیں اور احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے گرفتار کردہ غیر مسلم کارکن شامل ہیں ۔

Egypt court sentences 4 Muslim Brotherhood members to death

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں