ڈھاکہ کے ملحد بلاگر کے قتل کا معاملہ - 3 مشتبہ افراد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-01

ڈھاکہ کے ملحد بلاگر کے قتل کا معاملہ - 3 مشتبہ افراد گرفتار

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش میں امریکی بلاگر اوبجیت روائے کے قتل کے بعد انتہا پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں شدت کے دوران حکام نے صبح کی اولین ساعتوں میں ایک کارروائی میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ انسداد جرائم ریاپڈ ایکشن بٹالین( اے آر پی) نے ایک خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے شمال مشرقی بندرگاہی شہر چٹگام( چٹاگانگ) کی ایک پانچ منزلہ عمارت پر دھاوا کیا اور جہاں چند شر پسندروپوش تھے ۔ حکام نے تین مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ۔ چٹگام میں آر اے بی کمانڈنگ آفیسر لفٹننٹ کرنل مصتاح الدین نے صحافیوں کو ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہم نے دھاوا کے دوران30گرینڈس ضبط کئے تھے ۔ ایجیت رائے مذہبی انتہا پسندی اور اسے ہوا دینے والوں کے زبردست نکتہ چیں تھے جنہیں 2روز قبل دارالحکومت میں ڈھاکہ کی یونیورسٹی علاقہ میں قتل کردیا گیا تھا۔

Three arrested in Bangladesh raid after blogger Avijit Roy's murder

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں