مالدیپ میں سابق صدر نشید کی حراست کے خلاف احتجاجی ریالی - 31 حامیوں کی گرفتاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-01

مالدیپ میں سابق صدر نشید کی حراست کے خلاف احتجاجی ریالی - 31 حامیوں کی گرفتاری

مالے
پی ٹی آئی
محمد نشید کے کم از کم31 حامیوں کو ایک بڑی ریالی کے دوران گرفتار کرلیا گیا ۔ واضح رہے کہ مالے کے دارالحکومت میں منعقدہ ریالی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی ۔ وہ سابق صدر کی دہشت سے متعلق الزامات پر محروسی کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ مالدیو ین ڈیمو کریٹک پارٹی(ایم ڈی پی۔ جے پی) کل ریالی کا اہتمام کیا تھا جس میں10ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور مظاہرہ کیا۔ اپوزیشن حامیوں نے مالے میں مارچ کیا جس کے دوران صدر عبداللہ یامین سے استعفیٰ اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی اپنے ساتھ قومی پرچم اور پلے کارڈس تھامے رکھے تھے جن کے ذریعہ سابق صدر نشید ، سابق وزیر دفاع محمد ناظم اور ایم ڈی پی ایم پی علی عظیم کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے ۔ جب ایم ڈی پی کے چیرپرسن علی وحید علی نے شام کے وقت ریالی کے اختتام کا اعلان کیا۔ اپوزیشن کے حامی مالے سٹی کونسل ہال، صدر یامین کے مکان کے قریب جنکشن پر اکٹھا ہوئے ۔ کم از کم31افراد کو رات میں گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے نصف شب کے بعد احتجاجیوں کو وہاں سے مالے سٹی کونسل ہال کی جانب ڈھکیل دیا جس کے بعد بھی چند سو احتجاجی سڑکوں پر دکھائی دئیے۔ نشید47اور ناظم پولیس تحویل میں ہیں اور ان کی حراست فیصلہ سنانے تک جاری رہے گی۔ انہیں دہشت گردی کے دو الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیاتھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا ڈرگ ٹسٹ مثبت ثابو ہوا ہے ۔ نشید ملک کے پہلے جمہوریہ طور پر منتخب قائد ہیں انہیں اتوار کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتر کیا گیا کیونکہ انہوں نے2012میں ایک سینئر جج کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھاجس کے ساتھ ہی بحر ہند کے جزیرہ میں تشدد پھوٹ پڑا ۔ ہندوستان نے ان کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کی ہے۔ نشید2008میں جمہوری طورپر منتخب ہونے والے ملک کے پہلے لیڈر بنے ۔

Arrests in Maldives after mass protest over ex-leader Nasheed's detention

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں