8/مارچ بیجنگ رائٹر
چین دوسری جنگ عظیم کے اختتام کی70ویں سالگرہ منانے کے لئے ایک فوجی پریڈ میں تمام قومی قائدین کا خیر مقدم کرے گا۔ وزارت خارجہ نے آج یہ بات کہی۔ سب سے طاقتور علامت تا حال یہ ہے کہ وہ میری ٹائم دشمن جاپان کو بھی مدعو کرسکتا ہے ۔ چین اور جاپان کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہیں کیونکہ چین دیکھتا ہے کہ جنگ سے قبل اور اس کے دوران ملک کے چند حصوں پر جاپان کے قبضہ کے سلسلہ میں ٹوکیو ناکام رہا ہے ۔ اور وہ شاذونادر ہی اس کے عوام اور دنیا کو یاددہانی کا کوئی موقع کھوتا ہے ۔ گزشتہ دو برسوں میں مشرقی چین کے سمندر میں غیر آباد جزیروں پر ایک تنازعہ کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید ابتر ہوئے ہیں۔ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش میں بیجنگ میں گزشتہ سال چینی اور جاپانی قائدین نے ملاقات کی تھی لیکن چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے کئے گئے ریمارکس کے دونوں ممالک 19مارچ کو ٹوکیو میں چار برسوں مین ان کے پہلے سیکوریٹی مذاکرات منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور یہ کشیدہ تعلقات میں ایک امکانی بہتری کا اشارہ ہے ۔ ہمارا مقصد تاریخ کی یاددہانی کرانا ہے ۔ شہیدوں کو خراچ عقیدت پیش کرنا ، امن قائم کرنا اور مستقبل کی طرف دیکھنا ہے ۔ وانگ نے چین کی پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک بریفنگ میں پریڈ کے تعلق سے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام متعلقہ ممالک کے قائدین اور بین القوامی تنظیموں کو مدعو کریں گے ۔ وانگ نے اس تعلق سے ایک سوال پر کہ آیا جاپانی وزیر اعظم شنزوابے کو مدعو کیاجائے گا، جواب میں یہ بات کہی ۔China hints Japan to be invited to war memorial parade
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں