چین مودی کا منتظر - باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور - چینی وزیر خارجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-09

چین مودی کا منتظر - باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور - چینی وزیر خارجہ

چین نے آج کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ جاری ہے اور ہندوستانی ہاتھی اور چینی ڈریگن کو چاہئے کہ اس کے حل کی خاطر باہمی تعاون کو مزید مستحکم کریں۔ چین کی مقننہ نیشنل پیپلز کانگریس کے موقع پر اپنی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ وہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک گرمجوشانہ استقبال کے منتظر ہیں جب وہ اس سال کے اختتام میں چین کا اپنا پہلا دورہ کریں گے ۔ گزشتہ ستمبر میں صدر زی جن پنگ نے ہندوستان کا ایک تاریخی دورہ کیا تھا۔ گجرات میں جو وزیر اعظم مودی کی آبائی ریاست ہے ایک اسپنگ وہیل پر دونوں قائدین کی کام کرتے ہوئے لی گئی تصویر چین میں وسیع پیمانہ پر دور تک پھیل گئی ہے ۔ وانگ نے ایک قومی ٹیلی کاسٹ کردہ پر ہجوم پریس کانفرنس میں ہند۔ چین تعلقات کے تعلق سے پی ٹی آئی کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی ۔ چینی عوام دوسروں کے لئے خیر سگالی کے طور پر آگے پیچھے ہونے میں ایقان رکھتے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی اس سال کے اختتام میں چین کا دورہ کریں گے تو ان کا چینی حکومت اور عوام کی جانب سے گرمجوشانہ استقبال کیاجائے گا۔ ہند۔ چین سرحدی مسئلہ کے سوال کو ایک وراثتی تاریخ قرار دیتے ہوئے وانگ نے کہا کہ ہم نے کئی برسوں تک اس پر کام کیا ہے اور سرحدی مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے ۔ تاہم اس مرحلہ پر تنازعہ برقرار ہے ۔ سرحدی مذاکرات کچھ مثبت تبدیلیوں کی کارروائی میں ہین ۔ یہ ایک پہاڑ پر چڑھنے اور سخت محنت کرنے جیسا ہے کیونکہ ہم اس راہ پر ہیں ۔ یہی وہ وجہ ہے کہ ہم کو ہند چین تعاون میں مزید استحکام پیدا کرنا ہوگا ۔ تاکہ ہم سرحدی مسئلہ کو حل کرنے کے اہل ہوسکیں ۔ چین کے سابقہ قائد ڈینگ زیاوپنگ کا حوالہ دیتے ہوئے جنہوں نے کہا تھا کہ تاقتیکہ ہندوستان اور چین ترقی نہ کریں کوئی بھی ایشیائی ملک نہیں ہوگا۔
وانگ نے یہ بات کہی ۔ چین ہمارے قائدین کی جانب سے کئے گئے اہم معاہدوں پر عمل آوری کے لئے ہندوستان کے ساتھ کام کرنے تیار ہے۔ چینی ڈریگن اور ہندوستانی ہاتھی دو قدیم تہذیبوں کو عاجلانہ طور پر دوبارہ زندہ کرنے کے لئے کام کرنے مذاکرات میں شامل ہون اچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دو ابھرتی ہوئی مارکٹوں اور دو بڑے پڑوسیوں کے دوستانہ بقائے باہم کی مشترکہ خوشحالی کے لئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ مودی6مئی سے قبل چین کا دور ہ کریں گے جب ان کی حکومت اقتدار پر ایک سال کی تکمیل کرے گی ۔ گزشتہ سال ان کے دورہ ہند کے دوران مودی کی جانب سے ان کا ایک گرمجوشانہ خیر مقدم کیا گیا تھا۔ ژی توقع کررہے ہیں کہ وہ ہندوستانی وزیر اعظم کو ان کے آبائی مقام شانزی اور اس کے صوبائی دارالحکومت ژیان کو لے جائیں گے تاکہ وہاں کی ترقی دکھائی جاسکے۔

China assures India on border incursions, welcomes PM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں