8/مارچ اسلام آباد پی ٹی آئی
پاکستان میں پولیو کے3کیسس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی کیسس کی تعداد اب تک جاریہ سال16ہوگئی ہے ۔ ملک میں گزشتہ سال305نئے کیسس ریکارڈ کئے گئے تھے۔ سال2000کے بعد سے جاریہ سال انتہائی خطرناک ثابت ہوا ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلت کے ایک عہدیدار نے اسلام آباد میں تین نئے کیسس دریافت ہوئے ہیں، جن کی نشاندہی ہاسپٹل میں کی گئی ۔ نئے کیسس کی اطلاع بلو چستان کے علاقہ لورالائی اور سندھ میں وادو اور خیبر پختوانخو کے پشاور سے ملی ہے ۔ عہدیدار نے نئے کیسس پر حیرت کا اظہار کیا ہے کیونکہ موسم سرما میں یہ کیسس سامنے آئے ہیں، کیونکہ اس موسم میں درجہ حرارت کم ہوتا ہے۔ وائرس بہت کم سر گرم رہتا ہے ۔2015میں7کیسس کی اطلاع ملی ہے جب کہ قائیلی علاقہ اور سندھ و بلوچستان سے دوکیسس دریافت ہوئے ہیں ۔ پاکستان ان تین ممالک میں سے ایک ہے ، جہاں پولیو وائرس پایاجاتا ہے جب کہ دیگر ممالک میں افغانستان اور نائیجیریا شامل ہے۔ حکومت کی جانب سے اب تک کافی کوششیں کی گئی ہیں لیکن وہ عسکریت پسندوں کی جانب سے پولیو ورکرس پر مسلسل حملے کئے جانے کی وجہ سے ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔ گزشتہ سال عالمی صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کے سفر پر پابندی4مارچ سے عائد کردی تھی ۔ عالمی ادارے نے یہ اعلان کیا تھاکہ بین الاقوامی سفری پابندیوں کو مزید تین ماہ کے لئے توسیع کی گئی ہے کیونکہ ملک اس وائرس کو روکنے میں ناکام ہوگیا ہے ۔3 new cases of polio detected in Pakistan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں