آر ایس ایس حکومت چلا رہی ہے - تیستا شیتلواد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-22

آر ایس ایس حکومت چلا رہی ہے - تیستا شیتلواد

چینائی
پی ٹی آئی
سماجی کارکن تیستا ستیلواد نے آج الزام لگایا ہے کہ مرکزکی بی جے پی حکومت کو آر ایس ایس چلا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سنسکرتی کرن جیسے موضوعات ہندوستان کو ہندو راشٹر میں بدلنے کا عمل کا حصہ ہے ۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ مرکز کی حکومت آر ایس ایس چلارہی ہے ، یہ آر ایس ایس کی حکومت ہے۔ آپ الجھن کا شکار ہوسکتے ہیں ، میں بالکل الجھن کا شکار نہیں ہوں ۔ بی جے پی کے ہندو توا اور سنسکرتی کرن پروگرام کے بارے میں انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ہندوستانی ریاستی کردار کو بدل کر اکثریتی ہندوستانی کردار میں تبدیل کرنے کے سیاسی عمل کا حصہ ہے ۔ جس کا آغاز پہلے داخلہ، تعلیم اور ثقافت کی وزارتوں سے ہورہا ہے ۔ انہوں نے1999ء میں مرکزی وزیر مرلی منوہر جوشی کی صدارت میں ہونے والی ایک میٹنگ کا حوالہ دیا اور کہا کہ این ڈی اے کی حلیف جماعتوں مثلاً چندرا بابو نائیڈوکی تلگو دیشم پارٹی نے سنسکرتی کرن کے بارے میں ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تب سے ہی یہ عمل شروع کیا گیا تھا۔

Government at the Centre is being run by RSS: Teesta Setalvad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں