افسپا - سیاسی بنیادوں پر فیصلہ نہیں لیا جا سکتا - مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جتیندر سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-22

افسپا - سیاسی بنیادوں پر فیصلہ نہیں لیا جا سکتا - مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جتیندر سنگھ

جموں
پی ٹی آئی
مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی لانے تیار نہیں، آج کہا کہ مرکز دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے خصوصی اختیارات قانون( افسپا) کے بارے میں کوئی فیصلہ سیاسی بنیادوں پر نہیں لیاجاسکتا ۔ جتیندر سنگھ نے جو وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر ہیں کہا کہ میرے خیال میں ہمارے لئے یہ ایک ایسا موقع ہے کہ ہم سیاسی خطوط سے بالا تر ہوکر نظر ثانی کریں اور یہ سبق حاصل کریں کہ حساس مسائل جیسے مسلح افواج کا خصوصی اختیارات قانون (افسپا) کی برقراری یا برخواستگی ، اسے جاری رکھنے یا ختم کردینے کے مسئلہ پر کوئی بھی فیصلہ سیاسی بنیادوں کے بجائے دانشمندی اور سیکوریٹی ایجنسیوں کی اطلاعات پر مبنی ہونا چاہئے ۔ اپنے رویہ میں تبدیلی لانے میں ناکام رہنے اور جموں و کشمیر میں تخریب کاری جاری رکھنے پر انہوں نے پاکستان کو نشانہ تنقید بنایا ۔ جتیندر سنگھ نے کہا یہ صرف ظاہر ہے کہ پاکستان اپنے طور طریق میں تبدیلی لانے تیار نہیں ، لیکن جیسا کہ وزیر اعظم نے پہلے ہی ایوان میں کہہ دیا ہے کہ موجودہ حکومت ، دہشت گردی کے تئیں صفر تحمل کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گی ، ہم اس کے پابند ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مرکز، ایسی صورتحال سے نمٹنے پوری طرح تیار ہے ۔ وہ جی ایم سی ہاسپٹل میں دہشت گرد حملوں کے متاثرین کی عیادت کے لئے نئی دہلی سے یہاں پہنچے تھے ۔ جتیندر سنگھ جنہوںنے ان دہشت گرد حملوں کی مذمت کی،کہا کہ مرکز اور نئی دہلی کی موجودہ حکومت کسی بھی نوعیت کی صورتحال سے نمٹنے پوری طرح تیار ہے ۔ میں ان بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو کل کے حملہ میں شہید ہوئے ہیں ۔ اور جو آج لڑائی میں مصروف ہیں ، مرکزی وزیر نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے اپیل کی کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ آیا شہید فوجیوں کے ارکان خاندان کے لئے معاوضہ کی رقم میں اضافہ کیاجاسکتا ہے ۔

AFSPA decision cannot be taken on political considerations: Jitendra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں