کناڈا میں حجاب پر پابندی کا معاملہ - حکمراں جماعت کی مشکلات میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-19

کناڈا میں حجاب پر پابندی کا معاملہ - حکمراں جماعت کی مشکلات میں اضافہ

ٹورانٹو
رائٹر
حجاب پر پابندی کے معاملہ نے کناڈا کی حکمراں جماعت کو بڑی مشکل میں ڈال دیا۔ حکمراں کنزریٹو جماعت کی جانب سے بنائی گئی پالیسی میں مکمل حجاب پر مختلف مرحلوں میں پابندی کا پول کھلتے ہی حزب اختلاف جماعتوں نے تحریک شروع کردی ہے ۔ کنزویٹو پارٹی کی روایتی حریف لبرل جماعت کی جانب سے ایوان میں حجاب پر پابندی سمیت دیگر معاملات پر اعتراضات کئے گئے ہیں ۔ اعتراضات کے مسودے میں حزب مخالف جماعت نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت نے اپنی منفتی پالیسی سے عوام میں شدید بے چینی پیدا کری ہے ۔ مسودے میں بتایا گیا ہے کہ حجاب پر مختلف مرحلوں میں لگنے والی پابندی سے شہریوں کے حقوق غصب کئے جارہے ہین ۔ مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر شہری کو ملک میں اپنی مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا مکمل حق حاصل ہے اور وہ اپنے مذہبی روایات کے مطابق آزادی کے ساتھ لباس اور عبادات بجا لاسکتا ہے ۔ عدالتوں اور دیگر مقامات پر حجاب کے ساتھ کارروائی کو جاری رکھنے پر پابندی کے معاملات نے عوام میں شدید بے چینی پیدا کردی ہے اور اس عمل سے بالخصوص مسلم کمیونٹی کو سخت مسائل سے دوچار ہونا پڑا ہے ۔ اعتراضات کے مسودے کے مطابق حکمراں جماعت نے ممکنہ دہشت گردی کا سہارا لے کر شہریوں سے ان کی مذہبی آزادی کو محدود کردیا ہے ۔ حزب مخالف جماعت لیبرل کے سربراہ جسٹن ٹروڈا نے مختلف مقامات پر حکمراں جماعت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے حجاب اور دیگر معاملات پر پابندی کو تعصب قرار دے دیا ہے ۔

Canada's government Conservative party Veil Statement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں