مودی کے دورہ پاکستان سے خوشگوار نتائج نکلیں گے - پاکستان ہائی کمشنر برائے ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-19

مودی کے دورہ پاکستان سے خوشگوار نتائج نکلیں گے - پاکستان ہائی کمشنر برائے ہند

کولکتہ
پی ٹی آئی
پاکستان کے ہائی کمشنر برائے ہند عبدالباسط نے آج ہند۔ پاک تعلقات کا تقابل ساس بہو کے رشتے سے کیا اور امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سارک چوٹی کانفرنس کے موقع رپ دورہ پ اکستان سے معطل شدہ امن مساعی کے احیاء کے حوالہ سے خوشگوار نتائج نکلیں گے ۔ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان میں ہمارا خیال ہے کہ اس دورے سے بات چیت کے عمل کے احیاء کے حوالہ سے خوشگوار نتائج نکلیں گے اور ایسا جتنی جلد ہو اچھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو بات چیت کرنی چاہئے اور ہندوستان کی بات چیت کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے مطمئن ہونا چاہئے ۔ عبدالباسط نے یہ امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم کے دورہ پاکستان سے سارک سے ہٹ کر دوسرے مسائل کا بھی احاطہ کیاجائے گا ۔ عبدالباسط نے کہا کہ اگلی چوٹی کانفرنس پاکستان میں ہونے والی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ بہت کامیاب رہے گی کیونکہ تمام سارک لیڈرس وہاں موجود رہیں گے ۔

Pakistan's High Commissioner Basit hopes Modi's Pakistan visit will touch issues beyond SAARC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں