بنگلہ دیش وزیر اعظم شیخ حسینہ بم دھماکہ میں بال بال بچ گئیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-08

بنگلہ دیش وزیر اعظم شیخ حسینہ بم دھماکہ میں بال بال بچ گئیں

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ آج اس وقت بال بال بچ گئیں جب ان کا قافلہ گزرنے کے محض چند منٹ بعد ڈھاکہ کے ایک مصروف تجارتی علاقہ میں کئی بم دھماکے ہوئے۔ شیخ حسینہ کا قافلہ گزرنے کے10منٹ بعد ڈھاکہ کے کارروان بازار میں دیسی بموں کے کئی دھماکے ہوئے۔ حسینہ1971ء میں بابائے قوم شیخ حبیب الرحمن کے تاریخی خطاب کی سالگرہ کے موقع پر حکمراں عوامی لیگ کی ایک ریالی سے خطاب کرنے کے لئے جارہی تھی ۔ ان دھماکوں میں ایک پولیس عہدیدار معمولی زخمی ہوا ۔ یہ دھماکے اپوزیشن بی این پی اور اس کے اتحادیوں کے ٹرانسپورٹ بند اور ہڑتال کے درمیان ہوئے۔

Bangladesh PM Sheikh Hasina narrowly escapes bomb blast

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں