رن آف کچھ سرحد گجرات کی حفاظت کے لئے عنقریب ڈرون طیاروں کا استعمال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-18

رن آف کچھ سرحد گجرات کی حفاظت کے لئے عنقریب ڈرون طیاروں کا استعمال

گجرات میں پاکستان کی سرحد سے متصل دلدلی و خشک علاقہ رن آف کچھ میں سرحد کی حفاظت کے لئے بارڈر سیکوریٹی فورس( بی ایس ایف) کو جلد ہی عصری ڈرون غیر انسان بردار طیارہ، ان میان ایریل وہیکل(یو اے وی) اور سرعت کے ساتھ حملہ کرنے والے طیارہ، آل ٹیرین وہیکل کو استعمال کرے گی ۔ بی ایس ایف کے ایک اعلیٰ کمانڈر بتایا کہ ملک کی پہلی دفاعی لائن پر تمام موسموں میں کارکرد تیز نے والے جہاز کے اسٹیشن کے قیام کا منصوبہ ہے جنہیں متنازعہ سمندری علاقہ بشمول سرکریک، اورہرامی نالہ علاقوں میں تعینات کیاجائے گا۔ بی ایس ایف کے انسپکٹرجنرل(گجرات سرحد) سنتوش مہرا نے بتایا کہ سرحد کی نگرانی کرنے والی فورسس کو بڑی شدت کے ساتھ یو اے ویزکو حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اور ہم بہت پر امید ہیں کہ ہم بہت جلد اسے حاصل کرسکیں گے۔ مہرا نے کہا کہ بی ایس ایف کی استدعا پر ابھی تک یو اے وی کو850کلو میٹر طویل ہند۔ پاک سرحد انڈین ایر فورس( آئی اے ایف) ہی چلا رہی ہے ۔ تا حال اس دلدلی سرحد پر سپاہی پیدل ہی پٹرولنگ کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہیں4عدد اے ٹی وی کی سہولت بھی حاصل ہے ، مستقبل میں اس میں اضافہ کیاجائے گا۔

UAVs ATVs soon to shore up BSF power in Rann of Kutch

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں