حکومت اراضی بل میں بنیادی ترمیم کے لئے کوشاں - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-04

حکومت اراضی بل میں بنیادی ترمیم کے لئے کوشاں - ارون جیٹلی

نیویارک
پی ٹی آئی
حصول اراضی بل پر اعتراضات کے دوران وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ بی جے پی زیر قیادت حکومت2013کے اراضی بل میں بنیادی ترمیم کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں بالخصوص دیہی علاقوں میں ترقیاتی سر گرمیوں کو یقینی بنایاجاسکے ۔ ارون جیٹلی نے کل یہاں کولمبیا یونیورسٹی میں طلباء و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت کے لئے ایسے قانون میں ترمیم کرنا بے حد دشوار ہوتا ہے ۔ عام نظریہ یہ ہے کہ اراضی حاصل کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ انتخابات سے عین قبل ایسے قوانین منظور کرنے کے سبب یہ دشواری پیدا ہوتی ہے کیوں کہ ایک انتہائی ناقابل عمل نظریہ پیش کیا جاتا ہے اور انتخابات سے قبل ایسے نظریہ کی مخالفت کرنا کسی کے لئے بھی دشوار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلا لحاظ سیاسی وابستگی ہر ریاستی حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ ملک میں جو ہنوز ترقی پذیر ہے ، اب ہر قسم کی ترقیاتی سر گرمیاں ٹھپ ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں، آبپاشی ، برقیانے، غریبوں کے لئے قابل برداشت شرحوں پر مکانات کی فراہمی اور دفاعی پراجکٹس کے لئے اراضی درکار ہوتی ہے لیکن اسے اس وقت تک حاصل نہیں کیا جاسکتا جب تک کہ مختلف شرائط کی تکمیل نہ کی جائے ۔ اس شعبہ میں تمام سر گرمیاں مکمل طور پر ٹھپ ہوچکی ہیں ۔ دفاعی پراجکٹس کے لئے بھی اراضی حاصل کرنا ناممکن ہوگیا ہے ۔ یہ سب سے دشوار کام ہے ۔ یہ کس طرح ممکن ہے کہ معاوضہ کے لئے مقرر میکانزم کو ختم کیے بغیر قومی سلامتی ، دیہی انفراسٹرکچر ، قابل برداشت شرحوں پر مکانات کی فراہمی کی تکمیل کی جائے ۔ یہی وہ چیلنج ہے جس کا فی الحال ہم سامنا کررہے ہیں اور پارلیمنٹ میں اس چیلنج سے نمٹنے کا طریقہ تلاش کریں گے ۔ مرکزی وزیر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اراضی بل یقیناًایک سست رفتار بل ثابت ہوگا ، اور اس کی منظوری کو یقینی بنانے حکومت کر ہر سیاسی طریقہ کار اختیار کرنا پڑے گا ، جس میں اپوزیشن کو مجبور کرنا اور عوامی رائے کو درست کرنا بھی شامل ہیں۔ ہمیں ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کرنا چاہئے جہاں انفراسٹرکچر اور صنعتوں کی تعمیر خراب الفاظ بن جائیں۔ اگر کوئی تدبیر کام نہ آئے تو آخر کار اعداد و شمار ہی کام آئیں گے ۔ دستور ہند کے میکانزم کے تحت اعداد و شمار ہمارے حق میں ہیں ۔

BJP govt trying to 'radically alter' 2013 Land Act: Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں