کجریوال کا ارکان کی سودے بازی کرتے ہوئے مبینہ ویڈیو منظر عام پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-12

کجریوال کا ارکان کی سودے بازی کرتے ہوئے مبینہ ویڈیو منظر عام پر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
عام آدمی پارٹی میں بحران نے آج اس وقت مزید شدت اختیار کرلی جب ممبئی سے تعلق رکھنے والی سینئر پارٹی لیڈر انجلی دمانیہ نے ان اطلاعات کے بعد پارٹی سے استعفیٰ دے دیا کہ اروند کجریوال نے سال گزشتہ نئی دہلی میں حکومت کی تشکیل کے لئے کانگریسی ارکان اسمبلی کومبینہ طور پر غیر مجاز طریقہ سے اپن احامی بنانے کی کوشش کی تھی۔ دمانیہ نے جو چیف منسٹر دہلی کجریوال سے قریبی ربط کے لئے جانی جاتی ہیں، پارٹی قیادت پر یہ کہتے ہوئے کڑی تنقید کی کہ انہوں نے سودے بازی کے لئے نہیں بلکہ اصوولں کے لئے صدر اے اے پی کی تائید کی تھی ۔ دمانیہ نے اپنے توئٹر پر کہا ہے کہ میں مستعفی ہوتی ہوں ۔ میں اس حماقت کے لئے اے اے پی میں نہیں آئی ہوں ۔، میں نے ان پر بھروسہ کیا۔ میں نے سودی بازی کے لئے نہیں بلکہ اصولوں کے لئے اروند کجریوال کی تائید کی۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ دمانیہ نے حلقہ ناگپور سے مرکزی وزیر و سنیئر بی جے پی لیڈر نتن گڈ کری کے خلاف مقابلہ کیا تھا لیکن انہیں (دمانیہ کو) ناکامی ہوئی ۔ دمانیہ نے گڈ کری پر وشوت کا الزام لگایا تھا۔ دمانیہ نے ایک ایسے وقت استعفیٰ دیاہے جب اے اے پی کو داخلی بحران کا سامنا ہے ۔ اس پارٹی کے دو سینئر قائدین پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو نے کجریوال کے انداز کاکردگی پر علانیہ تنقید کی ہے۔ ایا پی کے سابق ایم ایل اے(حلقہ روہنی) راجیش گرگ نے الزام لگایا کہ کجریوال نے سال گزشتہ کانگریس کو توڑنے اور دہلی میں کانگریسی ارکان اسمبلی کی تائید سے حکومت تشکیل دینے کی بات کہی تھی ۔ گرگ نے اپنے الزامات کی تائید کے ثبوت کے طور پر کجریوال کی مبینہ ٹیلی فون بات چیت کا آڈیو کہپ بھی گشت کرایا ۔ یو این آئی کے بموجب دمانیہ کے استعفیٰ سے اے اے پی کاری ضرب پڑی ہے۔(آڈیو ٹیپ، 2014میں دہلی اسمبلی کی تحلیل سے پہلے کا ہے) اس آڈیو ٹیپ میں کجریوال کو مبینہ طور پر راجیش گرگ سے کانگریسی ارکان کو ’’خریدنے‘‘ کے بارے میں گفتگو کرتے دکھایا گیا ہے ۔ تاہم اے اے پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ’’اس ٹیپ میں الٹ پھیر کی گئی اور یہ حقائق کے بالکل مغائر ہے ۔‘‘

عام آدمی پارٹی ارکان اسمبلی کی سینئر قائدین کے خلاف دستخطی مہم
دریں اثنا نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب عام آدمی پارٹی میں داخلی خلفشار کے دوران پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے دستخطی مہم شروع کی ہے جس کے ذریعہ بات بیٹے کی جوڑی شانتی و پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کو پارٹی سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ قراول نگر کے عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی کپل مشرا نے یہ مہم شروع کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ساتھی ارکان اسمبلی کی جانب سے انہیں اب تک مثبت رد عمل حاصل ہواہے ۔ کپل نے مزید کہا کہ یہ درخواست اروند جی کی واپسی کے بعد ان کے حوالے کروں گا ۔ میں نے ہمارے تمام ارکان اسمبلی سے بات چیت کی ہے اور انہوں نے درخواست پر دستخط کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ مشرا نے مخالف پارٹی سر گرمیوں میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نیچر وپیتھی علاج کے لئے فی الحال بنگلورو میں ہین ۔ ذرائع نے بتایا کہ کجریوال کیمپ جاریہ ماہ کے اواخر میں عام آدمی پارٹی کے قومی کونسل اجلاس سے قبل شانتی و پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کے خلاف کارروائی کی تیاریاں کررہا ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے قائدین نے کل شانتی و پرشانت بھوشن اور یادو کے خلاف سخت حملہ کرتے ہوئے ان پر لزام عائد کیا تھا کہ وہ دہلی کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کو یقینی بنانے اور اس کی شبیہ کو داغدار کرنے کے لئے کام کررہے تھے ۔ عام آدمی پارٹی قائدین نے کل یہ الزامات عائد کئے تھے ۔ یہ درخواست ان کا چربہ ہے ۔ مشرا نے الزام عائد کیا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی دو محاذوں پر لڑ رہی تھی ۔ ایک طر فہم بیرونی طاقتوں(کانگریس اور بی جے پی) کے خلاف لڑ رہے تھے تو دوسری طرف ہم خود اپنے لوگوں کے خلاف لڑ رہے تھے ۔ یہ لوگ بھوشن اور یادو تھے جنہوں نے والینٹیرس کو دہلی نہ آنے کے ہدایت دیتے ہوئے اور پارٹی کے فنڈس روکتے ہوئے اس کے امکانات کو متاثر کرنے کی کوشش کی تھی ۔ انہوں نے ہماری پارٹی اور قیادت کی شبیہ کو داغدار کرنے کی بھی کوشش کی ۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کو ان کے خلاف عائد کئے گئے الزامات کے پیش نظر گزشتہ ہفتہ پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی سے خارج کردیا گیا ۔ اس وقت ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ کجریوال کو پارٹی کے قومی کنوینر کے عہدہ سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔

Anjali Damania quits, slams AAP 'horse trading' after sting tape

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں