افغان صدر اشرف غنی سعودی عرب کے دورہ پر روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-15

افغان صدر اشرف غنی سعودی عرب کے دورہ پر روانہ

کابل
آئی اے این ایس
افغان صدر محمد اشرف غنی آج سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے ۔ صدارتی محل نے یہ بات بتائی ۔ افغان لیڈر ، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے علاوہ دیگر سعودی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ۔ ژنہوا نے صدارتی محل کے جاری کردہ بیان کے حوالہ سے یہ اطلاع دی ۔ صدر کے ہمراہ محمد حنیف اتمار، قومی سلامتی مشیر محمد خان، فرسٹ ڈپٹی برائے چیف اکزیکٹیو آفیسر اجمل عبید عابدی ، صدارتی ترجمان اور محمد معصوم استانک زئی، سربراہ اعلیٰ امن کونسل سیکریٹ بھی ہیں ۔ یہ دورہ حکومت اور طالبان ارکان کے درمیان امن مذاکرات کی شروعات کی اطلاع کے بعد ہورہا ہے ۔

Ghani Left Afghanistan to Saudi Arabia for a 2 Day visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں