ایجنسیاں
سپریم کورٹ نے مرکز اور تمام ریاستوں کوہدایت دی کہ وہ آدھار کارڈس کی وجہ سے عوام کو متاثر نہ ہونے دینے اور فوائد سے محروم نہ رکھنے سے متعلق اس کے قبل ازیں احکام کی سختی سے پابندی کریں ۔ جسٹس چلمیشور کی قیادت میں عدالت عظمیٰ کی سہ رکنی بنچ نے کہا کہ ہم حکومت ہند، ریاستوں اور ان کے تمام عہدیداروں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس عدالت کے23ستمبر2013ء کے احکام کی پابندی کریں گے ۔ اس دوران یہ بات علم میں آئی ہے کہ مختلف حکام کی جانب سے آدھار کارڈپیش کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے ۔ ہم اس سلسلہ میں کوئی مخصوص حوالے دینا نہیں چاہتے ۔ بنچ نے قبل ازیں کہا تھا کہ کوئی بھی شخص آدھار کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے چاہے کسی عہدہ دار کی جانب سے اسے لازمی قرار دینے کا سرکولر جاری نہ کیاگیا ہو، متاثر نہیں ہونا چاہئے ۔ سینئر وکیل گوپال سبرامنیم نے ایک درخواست گزار کی پیروی کرتے ہوئے بنچ کو بتایا کہ عدالتی احکام کے باوجود حکام شادی کے رجسٹریشن اور دیگر معاملات میں آدھار کارڈس کے لئے اسرار کررہے ہین ۔ بنچ نے جس میں جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس سی ناگپن بھی شامل تھے کہا کہ ہمارے علم میں ایسے واقعات آئے ہیں اور سالیسٹر جنرل رنجیت کمار کو ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ حکام قبل ازیں عدالتی احکام کی تعمیل کریں ۔ بنچ نے صاف لفظوں میں کہا کہ آپ کے لئے کوئی عذر نہیں ہے ۔ سالیسٹر جنرل نے اس پر جواب دیا کہ مرکز اس سلسلہ میں تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو مکتوبات روانہ کرے گا ۔ سماعت کے دوران بنچ نے کہا کہ بامبے ہائی کورٹ کے ججوں سے تک ایک سرکولر کے مطابق حکام کو آدھار نمبر فراہم کرنے کے لئے کہا گیا۔ تاہم ایک وکیل نے کہا کہ یہ مسئلہ اب ختم ہوچکا ہے ۔
Aadhaar card not mandatory, says SC
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں