سیاسی فائدے کے لئے آندھرا پردیش کی تقسیم کی گئی - آندھرا اسپیکر سیواپرساد راؤ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-23

سیاسی فائدے کے لئے آندھرا پردیش کی تقسیم کی گئی - آندھرا اسپیکر سیواپرساد راؤ

گنٹور
یو این آئی
آندھر اپردیش کے اسپیکر کے سیوا پرساد راؤ نے کہا ہے کہ دونوں تلگو ریاستوں کو مل کر کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے آندھرا پردیش جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ صحافت سے ملاقات پروگرام کے دوران کہا کہ سیاسی فائدہ کے لئے ہی ریاست آندھر اپردیش کی تقسیم کی گئی۔ انہوں نے موجودہ آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت کی تعمیر کے لئے اپنی اراضی دینے کے لئے آگے آنے والے کسانوں کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ آندھراپردیش کو نہ صرف نئے آندھرا پردیش بلکہ سنہرے آندھرا پردیش کے طور پر ترقی دی جائے گی ۔یہ کہتے ہوئے کہ دریاؤں کے پانی سے مناسب طور پر استفادہ کرنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی اس وقت ممکن ہے جب ہم پانی زیادہ مقدار میں موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کو ترقی کے ہر شعبہ میں نمبر ون بنانا چاہئے ۔ اگر آندھرا پردیش کو نمبر وان ریاست بنانے کے لئے تمام جماعتوں کو اس کے لئے تعاون کرنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کہ ریاست کی تقسیم ہوچکی ہے لیکن عوام کومل کر رہنا چاہئے ۔ انہوں نے ریاست کے اپوزیشن لیڈر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی پرنکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بعض لیڈروں کی جانب سے کئے جانے والے ریمارکس ریاست کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ ریاست کے پراجکٹس پر عمل میں رکاوٹیں ڈالنا مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم زراعت کو اہمیت دیں اور اس کا تحفظ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر میں بیت الخلاء کی سہولت ہونی چاہئے اور نئے دارالحکومت کی تعمیرکے لئے کسانوں کا تعاون ضائع نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آندھرا پردیش کے اسپیکر کے طور پر وہ غیر جانب دارانہ طور پر کام کریں گے ۔

Andhra Pradesh bifurcation for political gain Andhra speaker

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں