عام آدمی پارٹی کا متوازی اجلاس منعقد کرنے باغی ارکان کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-26

عام آدمی پارٹی کا متوازی اجلاس منعقد کرنے باغی ارکان کوشاں

عام آدمی پارٹی میں آج اندرونی خلفشار کا پتہ چلا ۔ ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ پارٹی کے ایک گروپ نے پارٹی کی اہم ترین قومی کونسل کے28مارچ کو منعقد شدنی اجلاس سے قبل اپنا متوازی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے عاپ کے قومی کونسل کے رکن اشوک تلوار نے کنوینر اروند کجریوال سے مطالہ کیا کہ ان اطلاعات کی تحقیقات کی جائیں۔ کجریوال کو روانہ کردہ اپنے مکتوب میں تلوار کہا کہ متوازی اجلاس میں پارٹی میں سوراج اور اندرونی جمہوریت پر بحث ہوگی اور چند افراد مبینہ طور پر چند گہری سازشیں کرتے ہوئے اپنے مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں ۔ عاپ میں یہ نئی تبدیلیاں اس وقت سامنے آئیں کہ جب اطلاع ملی کہ پارٹی کی قومی کونسل کے اجلاس سے قبل عاپ قائد شانتی بھوشن ایک میٹنگ طلب کررہے ہیں ۔ تلوار نے دعویٰ کیا کہ مجھے مختلف نمبرات سے فون کالس اور پیامات حاصل ہورہے ہیں ۔ کہ انہیں27مارچ کو منعقد شدنی میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے بات چیت کے لئے مدعو کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کئی فون کال موصول ہورہے ہیں جس میں زور دیاجارہا ہے کہ27فروری کو دہلی میں منعقد شدنی اجلاس میں شرکت کریں۔ اس فون کال میں کہاجارہا ہے کہ اگر آپ شرکت کی توثیق کرتے ہیں تو آپ کے قیام و طعام کے انتظامات کئے جائیں گے ۔ فون پر کہاجارہا ہے کہ 124ارکان نے پہلے ہی شرکت کی دعوت کو قبول کرلیا ہے ۔ اس میٹنگ میں سوراج کی حفاظت اور اندرونی جمہوریت پر بات چیت کی جائے گی۔ مکتوب میں تلوار نے کہا کہ پارٹی کے خلاف گہری سازش کرتے ہوئے بعض افراد اپنے مفادات کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ عاپ کو اپاہج بناتے ہوئے چند ناموں پر اعتراض کرتے ہوئے پیامات پھیلائے جارہے ہیں۔ تلوار نے کجریوال سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے مخالف پارٹی سر گرمیوں پر نظر رکھی جائے اور پارٹی میں سازشیوں کی مخالف پارٹی سر گرمیوں کو ختم کیاجائے ۔ ان تبدیلیوں پر عاپ کے سینئر قائد اشوتوش نے کہا کہ کئی ایک ارکان نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے ۔ انہوں نے تمام ارکان سے کہا کہ وہ28مارچ کو منعقد شدنی عاپ کے اجلاس میں مسائل اٹھانے کے لئے آزاد ہیں ۔

AAP rift widens amid allegations of dissidents holding meet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں