سرکاری ملازمین کا بھگوا کرن بند کیا جائے - چھتیس گڑھ اسمبلی اپوزیشن کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-26

سرکاری ملازمین کا بھگوا کرن بند کیا جائے - چھتیس گڑھ اسمبلی اپوزیشن کا احتجاج

اپوزیشن کانگریس نے ملازمین کو آر ایس ایس کیمپوں میں شرکت کی اجازت دینے بی جے پی زیر قیادت چھتیس گڑھ حکومت نے فیصلہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج ریاستی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا ۔ پارٹی نے کہا کہ اس اقدام سے انتظامیہ پر بھگوا رنگ چڑھ جائے گا۔ کانگریس ارکان اسمبلی امیت جوگی اور سست نارائن شرما نے وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایوان کی کارروائی کے قواعد کے قاعدہ نمبر131(عوامی مفاد کے مسئلہ پر مباحث) کے تحت اس مسئلہ پر بحث کی جانی چاہئے ۔ ریاستی حکومت نے اپنے ملازمین کو آر ایس ایس میں شامل ہونے کی اجازت دی ہے ۔ یہ دستور پر اعتقاد کا معاملہ ہے ۔ ریاستی حکومت آر ایس ایس کر کس طرح غیر سیاسی تنظیم قرار دے سکتی ہے۔ ستیہ نارائن شرما اور دیگر کانگریس ارکان نے اس مسئلہ پر ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے حد سنگین معاملہ ہے اور ریاستی انتظامیہ کو بھگوا رنگ میں رنگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ایوان میں قاعدہ نمبر 131کے تحت اس مسئلہ پر مباحث کا مطالبہ کیا ۔ بعدا زاں اسپیکر گوری شنکر اگروال نے کہا کہ اس مسئلہ پر مباحث کی ایک تجویز انہیں موصول ہوئی ہے ۔ وہ اس پر غور کریں گے ۔ ان کی اس رولنگ سے غیر مطمئن کانگری ارکان نے اس مسئلہ پر ایوان میں فوری مباحث کا مطالبہ کیا ، جسے اسپیکر نے مسترد کردیا ۔ بعد ازاں احٹجاجی ارکان نے’’بھگوا کرن نہیں چلے گا، بھگوا کرن بند کرو۔‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ بی جے پی رکن اسمبلی مہیش گڈ گا اور دیگر نے ایوان میں جئے شری رام کے نعرے لگانے شروع کردیےے۔ حکومت چھتیس گڑھ نے گزشتہ ماہ اس امتناع کو منسوخ کردیا تھا جو غیر منقسم مدھیہ پردیش کے دوران نفاذ کیا گیا تھا اور سرکاری ملازمین پر آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر امتناع عائد کیا گیا تھا ۔ بہر حال سیاسی سر گرمیوں میں حصہ لینے پر امتناع ہنوز نافذ ہے ۔

Protest in Chhattisgarh House Over 'Saffronisation' in State

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں