یو این آئی
دہلی کے وزیر اعلیٰ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے آج کہا کہ وہ پارٹی کے اندر بڑھتے ہوئے خلفشار سے بے حد رنجیدہ اور دل شکستہ ہیں۔ عام آدمی پارٹی گزشتہ ماہ قومی دارالحکومت دہلی کے اسمبلی انتخابات میں تاریخی جیت حاصل کر کے برسر اقتدار آئی ہے ۔ اورند کجریوال نے سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر پر کہا کہ پارٹی کے اندر ناچاقی سے میں بے حد رنجیدہ اور دل شکستہ ہوں اور دہلی کے باشندوں نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس کے ساتھ یہ ایک دھوکہ ہے ۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ میں اس بد قسمت جنگ میں ملوث ہونے سے انکار کرتا ہوں ۔ میں اس کے بجائے صر ف دہلی کے نظم و نسق پر توجہ مرکوز کروں گا۔‘‘ تاہم عام آدمی پارٹی کے اندر جاری تنازعہ فی الحال رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ پارٹی کے لیڈر آشیش کھیتان نے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈروں شانتی بھوشن اور ان کے بیٹے پرشانت بھوشن کو پھر سے لتاڑا ہے ۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کھیتان نے الزام لگایا کہ شانتی بھوشن اور پرشانت بھوشن پارٹی پر اپنی گرفت بنانا چاہتے ہیں۔ کھیتان نے مزید کہا کہ جو لوگ ایک فردی پارٹی کے متعصب نظریہ کو فروغ دینے میں مصروف ہیں، وہ در اصل عام آدمی پارٹی کو ایک خاندان کی پارٹی بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ شانتی بھوشن ، پرشانت بھوشن اور شالینی پر مشتمل باپ، بیٹے اور بیٹی کا3رکنی خاندان پارلیمانی امور کمیٹی سے لے کر پالیسی ساز کمیٹی اور نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی تک پارٹی کے تمام بازوؤں پر قابض ہونا چاہتا ہے ۔
AAP rift: Delhi CM Arvind Kejriwal says 'deeply hurt'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں