عام آدمی پارٹی کو زائد از ایک کروڑ روپیہ عطیات وصول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-16

عام آدمی پارٹی کو زائد از ایک کروڑ روپیہ عطیات وصول

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی اسمبلی انتخابات میں قابل دید کامیابی کے بعد ایک ماہ کے دوران عام آدمی پارٹی میں اتھل پتھل کا کوئی زیادہ اثر نہیں ہوا ہے کیونکہ پارٹی کو ایک کروڑ روپیہ سے زیادہ عطیات وصول ہوئے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد بھی پارٹی کو 80لاکھ روپیہ سے کچھ زیادہ عطیات وصول ہوئے تھے۔ عاپ ٹرینڈس ویب سائٹ پر گہری نگاہ ڈالنے پر ان دلچسپ اعداد کا انکشاف ہوا ہے، جب کہ اسمبلی انتخابات کے بعد8فروری سے 7مارچ تک یہ عطیات وصول ہوئے، جب کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد17مئی سے16جون 2014تک کے اعداد ویب سائٹ پر درج ہیں ۔ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار جو انتخابات کے دوران عطیات جمع کرنے کے ذمہ داروں میں شامل تھے نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی پر عوام کا اعتماد ختم ہوگیا تھا لیکن دہلی اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگیا اور وہ پارٹی کی فراخدلانہ مدد کررہے ہیں ۔ انتخابی مہم کے دوران جنوری اور فروری میں بالترتیب 12کروڑ روپیہ اور15کروڑ سے کچھ زیادہ روپیہ فنڈس وصول ہوئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں