14/مارچ کولکتہ پی ٹی آئی
ایک ضعیف راہبہ کی ناڈیا ضلع گنگا پور میں ڈاکوؤں نے عصمت ریزی کی۔ اس واقعہ پر برہم عوام سڑکوں کر نکل آئے اور انہوں نے سڑک و ریل روکو احتجاج منظم کیا ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے اس واقعہ کی سی آئی دی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پی بی سلیم نے جو اس واقعہ کے فوری بعد موقع پر پہنچ گئے ، بتایا کہ یہ انتہائی انسانیت سوز حرکت ہے۔ پولیس ٹولی کے ارکان کی تلاش میں نکل گئی ہے ۔ ریاست کے اربن ڈیولپمنٹ کے وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ چیف منسٹر ممتا بنرجینے اس واقعہ کی سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ عہدہ داروں کے مطابق رانا گھاٹ سب ڈیویژن میں ایک کانوینٹ اسکول ہے جہاں رات 12:30بجے ڈاکوؤں کی ایک ٹولی گھس آئی ، اور ان میں سے4,3ڈاکوؤں نے72سالہ نن کی عصمت ریزی کی جو اسکول کی ذمہ دار ہے۔اس ٹولی نے الماری توڑ کر2لاکھ روپے لوٹ لئے۔نن کو اسکول ہاسٹل کے عہدہ داروں نے ہاسپٹل پہونچایا ۔ تب یہ معاملہ سامنے آیا ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ برہم اولیائے طلبہ نے قومی شاہراہ34پر راستہ روک دیا اور سیالدہ، رانا گھاٹ ریلوے ٹریک پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دیں ۔ یہ خبر اطراف و اکناف کے علاقوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔ وزیر تعلیم پارتھا چٹر جی نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں سخت سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے اس واقعہ کو انسانیت پر حملہ قرار دیا ۔ وزیر شہری ترقیات فرہاد حکیم نے کہا کہ یہ واقعہ مذہبی منافرت پھیلانے کی ایک کوشش بھی ہوسکتا ہے ۔ خاطیوں کی شناخت کرتے ہوئے انہیں عدالت میں فوری پیش کیاجائے گا ۔ اسی دوران اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے دور حکومت میں امن و ضبط کی صورتحال بگڑ چکی ہے ، سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری مشرا نے کہا کہ حکومت نے مجرموں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ بی جے پی رکن اسمبلی سامک بھٹا چاریہ نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت عوام کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔71-yr-old nun gangraped in Kolkata; Mamata orders CID inquiry
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں