رائے بریلی میں ٹرین حادثہ - 38 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-21

رائے بریلی میں ٹرین حادثہ - 38 ہلاک

Rae-Bareli-train-accident
ضلع رائے بریلی کے بچراول ریلوے اسٹیشن کے قریب آج دہرہ دون، وارانسی ایکسپریس کا انجن اور دو متصلہ ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ بھیانک حادثہ میں کم از کم34افراد ہلاک اور لگ بھگ150زخمی ہوگئے ۔ عہدیداروں نے ہلاکتوں میں اضافہ کا اندیشہ طاہر کیا ہے۔ انجن اور دو ڈبے پٹری سے اتر جانے کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی۔ مقام حادثہ کہ بریکس فیل ہوجانے کے سبب ٹرین سگنل سے آگے نکل گئی اور پٹری سے اتر گئی ۔ یہ حادثہ ریاستی دارالحکومت لکھنو سے لگ بھگ50کلو میٹر دور صبح 9بج کر10منٹ پر پیش آیا ، دو ڈبوں میں سے ایک ڈبہ، جنرل کمپارٹمنٹ تھا جو کئی جگہ سے پچک گیا تھا۔ ملبہ کے اندر پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے بچاؤ کارکنوں نے اس ڈبہ کو توڑنے کے لئے گیس کٹر استعمال کیا۔ بیشتر اموات اسی ڈبہ میں ہوئیں۔ دوسرا ڈبہ گارڈ کمپارٹمنٹ تھا ممکن ہے کہ وہ خالی ہوگا۔ اگر یہ ڈبہ خالی نہ ہوتا تو مہلوکین کی تعداد اور بھی زیادہ ہوسکتی تھی ۔ ریلوے حکام نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ہر مہلوک کے قریبی رشتہ دار کو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا جب کہ شدید زخمیوں کو فی کس پچار ہزار روپے اور معمولی زخمیوں کو فی کس بیس ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔ حادثہ کی خبر جیسے ہی عام ہوئی ، قریبی مواضعات سے لوگ بچاؤ اور امدادی کاموں میں مدد دینے کے لئے دوڑ پڑے ۔ مقام حادثہ پر حکام کے پہنچنے سے پہلے ہی یہ دیہی عوام پہنچ چکے تھے ۔ مقام حادہ ایک تباہ کن منظر پیش کررہا تھا ۔ اس علاقہ میں کچھ اضراب آمیز لمحات بھی دیکھے گئے ۔ مقامی برہم عوام نے نظم و نسق اور ریلوے حکام کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ امدادی کارکن بہت تاخیر سے پہنچے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تکلیف سے کراہنے والے مسافروں کی مدد کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیمیں ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعہ بعجلت مقام حادثہ پہنچ گئیں ۔ حادثہ کے سبب نارون ریلوے کے لکھنو، وارانسی سکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل پڑا ۔ وزیر ریلوے سریش بابو نے کمشنر ریلوے سیفٹی ، نارون سرکل کے زریعہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اسی دوران ریاستی چیف منسٹر اکھلیش یادو نے ہر مہلوک کے قریبی رشتہ دار کو دو لاکھ روپے اور ہر زخمی کو فی کس پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا ہے ۔ امدادی و ریلیف کارروائیوں کی نگرانی کے لئے سینئر ریلوے عہدیدار بشمول صدر نشین ریلوے بورڈ اے کے متل اور مملکتی وزیر ریلوے منوج سنہا، فوری مام واردات پہنچ گئے ۔ لکھنو کے ہسپتاھوں میں زخمیوں کے لئے زائد از150بستر مختص کردئیے گئے ہیں۔ (مقام حادثہ رائے بریلی سے تقریباً تیس کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے ۔ لکھنو اور رائے بریلی سے بھی امدادی ٹیمیں مقام حادثہ پہنچ گئیں اور بوگیوں کو اٹھانے کے لئے کرینوں کو استعمال کیا ۔15ڈاکٹرس اور30نرسیں ونیز طبی ارکان عملہ اس کام میں مصروف ہیں ۔ راج شیکھر نے بتایا کہ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچانے کے لئے پندرہ ایمبولینس گاڑیاں اور پندرہ بسوں کو استعمال کیا گیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ہم رائے بریلی ضلع نظم و نسق سے مسلسل ربط میں ہین تاکہ بہتر سے بہتر طور پر درکار امداد فراہم کی جائے۔ تحقیقات کے بعد ہی حادثہ کی اصل وجہ کا پتہ چلے گا۔

Rae Bareli train accident: Death toll rises to 38, at least 150 passengers injured

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں