شامی باغیوں کی تربیت جلد شروع ہوگی - پنٹگان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-01

شامی باغیوں کی تربیت جلد شروع ہوگی - پنٹگان

واشنگٹن
رائٹر
امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ کئی ماہ کی تیاریوں کے بعد شدت پسندگروپ داعش سے لڑنے کے لئے شام کے باغیوں کو تربیت دینے کا سلسلہ آئندہ4سے6ہفتوں میں کسی بھی وقت شروع کیاجاسکتا ہے ۔ پنٹگان کے ترجمان ریئر ایڈ مرل جان کربے کا کہنا تھا کہ تربیت میں شامل کرنے کے لئے1500باغیوں کو منتخب کرلیاگیا ہے۔’’ان1500میں سے100سے زائد کی جانچ کی جاچکی ہے ۔ اس وقت تک ان کے بارے میں کسی طرح کی غلط معلومات حاصل نہیں ہوئی ہے۔ لہذا یہ عمل جاری ہے اور یہ اس کا پہلا اہم قدم ہے ۔‘‘ کربے نے بتایا کہ تربیت کا آغاز چھوٹے پیمانے پر شروع کیاجائے گا جس میں ایک کلاس میں تقریباً200سے300افرا د کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ ان کے بقول پنٹگان کو امید ہے کہ ایک سال کے عرصے میں5ہزار یا5500ہزارلوگوں کو تربیت دی جاسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تربیت کے لئے لوگوں کی چھانٹنے کا عمل موثر ہرا تو اس تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔ باغیوں کو تربیت دینے کے لئے ترکی، قطر، سعودی عرب اور اردن اپنے علاقوں میں سہولت فراہم کررہے ہیں ۔، داعش کے خلاف لڑائی کے لئے امریکہ پہلے ہی عراقی فورسز کے ہزاروں لوگوں کو تربیت دے چکا ہے جب کہ اب بھی عراق میں مختلف مقامات پر ہزاروں کو تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ داعش نے گزشتہ سال عراق اور شام کے مختلف علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا اور اپنے سخت گیر موقف کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ اس نے علاقے میں اقلیتوں کے خلاف قتل و غارت گری کا بازار گرم کررکھا ہے ۔ امریکہ کی زیر قیادت اتحادی ممالک نے اس کے خلاف فضائی کارروائیاں بھی شروع کی تھیں جس سے داعش کو اب تک خاصا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

US begins vetting Syrian rebels for military training: Pentagon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں