پاکستان کو متعدد مسائل سے نمٹنے طاقتور حکومت کی ضرورت - مشرف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-09

پاکستان کو متعدد مسائل سے نمٹنے طاقتور حکومت کی ضرورت - مشرف

بحران کے شکار پاکستان کو در پیش متعدد مسائل سے نمٹنے طاقتور حکومت کی ضرورت ہے ۔ یہ بات سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف نے کہی، جب کہ انہوں نے دوستی سے عاری طاقتوں کو مورد الزام ٹھہرایا کہ وہ افراتفری وضع کررہی ہے تاکہ ملک تباہی کے راستہ پر جائے۔ سابق فوجی حکمراں مشرف نے کہا کہ غیر دوست طاقتیں ملک میں بد امنی اور دہشت پھیلا رہے ہیں جب کہ یہ کئی مسائل کا شکار ہے ۔ روزنامہ ڈان نے مشرف کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ سابق صدر نے سیاستدانوں پر الزام عائد کیا کہ وہ دستور کے تحفظ کے نام پر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستانی فوج موجود ہے کوئی بھی ملک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ ملک کئی مسائل سے دوچار ہے ۔ مشرف جو اپنے سیاسی کیرئیر کے احیاء کی کوشش کررہے ہیں کہ کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اگر میں اقتدار پر واپس آجاؤں تو ان تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرلیاجائے گا۔ مشرف جو کئی عدالتی مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، ان کے خلاف عائد کردہ تمام الزامات کو بالکلیہ بے بنیاد قرار دیا جو لوگ مجھ پر آرٹیکل6برائے مواخذہ کے تحت مقدمہ چلانے کی کوشش کررہے ہین ۔ انہیں پہلے چاہئے کہ اسی روشنی میں خود کا جائزہ لیں ۔ سابق صدر نے یہ چیالنج کیا، سابق فوجی ڈکٹیٹر کو فوجی عدالتوں کی مکمل تائد حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں بحیثیت فوجی سربراہ میں نے فوج کو عصری اسلحہ سے لیس کیا تھا ۔ مشرف نے مزید کہا کہ ملک کی سیکوریٹی کی صورتحال کو مستحکم بنانے کی شدید ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ مشرف نے1999میں نواز شریف کو بے دخل کرکے اقتدار حاصل کیا تھا ۔ اور پاکستان پر2008ء تک حکمرانی کی جس کے بعد انہیں مستعفیٰ ہونے پر مجبور ہونا پڑا ، وہ غداری کے مقدمہ کا سامنا کررہے ہیں، جنہوں نے دستور میں تبدیلی کی تھی ۔ ان کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی یا پھر وطن چھوڑ دینے کے لئے کہا گیا۔

Pakistan needs powerful government to tackle multiple crisis: Pervez Musharraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں