مشترکہ ہائی کورٹ سے تلنگانہ وکلاء کو مشکلات کا سامنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-08

مشترکہ ہائی کورٹ سے تلنگانہ وکلاء کو مشکلات کا سامنا

حیدرآباد
ایس این بی
ریاست کی تقسیم کے باوجود مشترکہ ہائی کورٹ سے عوام اور تلنگانہ وکلاء کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ ہائی کورٹ کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سابق میں وزیر اعظم نریندر مودی اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ ہائی کورٹ سے تلنگانہ وکلاء کے ساتھ انصاف نہیں ہوا ہے ۔ اس لئے وکلاء علیحدہ ہائی کورٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے وکلاء سے درخواست کی کہ وہ احتجاج نہ کریں ۔ حکومت خود علیحدہ ہائی کورٹ کے لئے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالے گی ۔ کرن کمار ریڈی نے کہا کہ چند اخبارات ان کے کردار کو مسخ کرنے ک لئے اراضیات معاملے کی غلط خبریں شائع کررہے ہیں۔ میرے خاندان کے کسی بھی فردکا بھی اراضی پرقبضہ نہیں ہے ۔ اس کی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لئے وہ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کردار کو مسخ کرنے والے اخبارات کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کا کوئی بھی فرد ایک انچ اراضی پر قابض نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات کو حقیقی خبریں شائع کرنی چاہئے ۔ کسی کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں