امریکہ کو روس سے بھی خطرہ در پیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-08

امریکہ کو روس سے بھی خطرہ در پیش

واشنگٹن
آئی اے این ایس
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کی جانے والے نئی نیشنل سیکوریٹی اسٹراٹیجی دستاویز میں دہشت گردوں اور ہیکروں کے علاوہ مشرقی یوکرین میں روسی جارحیت کو بھی امریکہ کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے ۔ قومی سلامتی کی مشیر سوزین رائس نے جمعہ کو بروکلنس انسٹی ٹیوٹ میں آمد کے موقع پر29صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی جس میں نظم ونسق کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات بتائی گئیں ۔ اردنی فضائی حملے میں مغویہ امریکی کائلا موئلر کی ہلاکت کے تعلق سے اسلامک اسٹیٹ کے مشکوک دعوؤں کے بارے میں رائس نے اس دہشت گرد گروپ کی مذمت کی اور سنی بنیاد پر ست گروپ کی تباہی اور شکست کے امریکی عہد کا اعادہ کیا ۔ حالیہ دنوں میں امریکی عہدیداروں کی جانب سے یوکرین کی جانب مسلسل روسی جارحیت کے تعلق سے رائس نے کہا کہ امریکہ اس بات پر غور کررہا ہے کہ خطرناک اسلحہ کے بشمول یوکرین کے لئے فوجی امداد کو وسعت دی جائے یا نہیں ۔ رائس نے کہا کہ نظم و نسق کے لئے اب بالکل واضح ہے کہ آئندہ چیلنجز یقیناًبہت بڑے ہوں گے ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایک چیز کی میں آپ کو طمانیت دیتی ہوں کہ صدر بارک اوباما میدان میں پوری طاقت جھونک دیں گے اور ان کی ٹیم بھی یہی کرے گی ۔ اس دستاویز میں بار بار کہا گیا کہ یوکرین میں روس کی مداخلت،انتظامیہ کے لئے اہم خارجہ پالیسی چیلنج ہے۔ اسٹراٹیجی دستاویز میں آئی ایس کو ان گروپوں میں شامل کیا گیا جن کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور جو علاقائی طور پر مرکوز اور عالمی طور پر مربوطہ ہیں اور ایسے تمام گروپ امریکہ کے لئے خطرہ ہوسکتے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں