صنعت کدہ لکھنو جشن میں انڈیوا بینڈ کی دھوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-08

صنعت کدہ لکھنو جشن میں انڈیوا بینڈ کی دھوم

sanat-kada-lucknow-indiva-band
لکھنو
ایس این بی
5روزہ صنعت کدہ لکھنو جشن کے دوسرے دن بھی نہ صرف سنیما، کہانی، کتابوں پر تبادلہ خیال ہوا بلکہ شام کو انڈیوا بینڈ کے مظاہرے سے بھی شرکاء لطف اندوز ہوئے ۔ سفید بارہ دری میں چل رہے صنعت کدہ لکھنو جشن میں دوپہر بعد کافی بھیڑ نظر آئی۔ صبح بارش ہونے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے خلل ضرور پرا لیکن دوپہر ہوتے ہوتے اسے منتظمین نے سنبھال لیا ۔ ہفتہ کو کرافٹ اور دیگر دکانوں کو دیکھنے کے لئے دہلی پبلک اسکول اور ماڈرسل اسکول کے بچے بھی پہنچے ۔ سفید بارہ دری کے اسٹیج پر منعقد کئے گئے لٹریری پویلین میں کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بحث میں مشہور فلمساز سدھیر مشرا ، ماہر تعلیم سوہنی گھوش ، کوی یتیندر مشرا اور مکل کیسوان شامل ہوئے ۔ اس کے ساتھ ہی دوپہر3بجے ، بے وجہ خرافاتیں، بچوں کے لئے کہانی میں دلچسپ باتیں کی گئیں ۔ اس کے علاوہ معروف مصنف جاوید صدیقی ، شمع زیدی اور اتل تیواری نے سنیما میں اودھی تہذیب میں اودھ کی زبان اور ہندی فلم پر گفتگو کی ۔

MAHINDRA SANATKADA LUCKNOW FESTIVAL 2015 INDIVA INDIVA features four divas on a musical journey

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں