تاج محل کی سیاحت کے لئے اب صرف ای ٹکٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-06

تاج محل کی سیاحت کے لئے اب صرف ای ٹکٹ

taj-mahal
آگرہ
یو این آئی
تاج محل میں غیر مجاز داخلہ ، جعلی ٹکٹس کی فروخت اور دیگر طریقوں کی روک تھام کی کوشش میں محکمہ آثار قدیمہ( اے ایس آئی)نے جنرل ٹکٹ کی فروخت ترک کردینے اور تمام کاؤنٹرس سے صرف ای ٹکٹ فروخت کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اے ایس آئی کے عہدیداروں نے بتایاکہ اس ضمن میں آئندہ ہفتہ ایک میٹنگ مقرر کی گئی ہے اور بہت جلد تاج محل کے کائنٹروں پر صرف ای ٹکٹ کی فروخت عمل میں آئے گی ۔ ای ٹکٹ پر اڈوانسڈ کوئک ریسپانس کوڈ(کیو آر کوڈ) درج ہوگا جسے اسماٹ فورن میں لگے سافٹ ویئیر کے ذریعہ پڑھاجاسکتا ہے ۔ قدیم طریقہ ترک کرنے سے سیاحوں کو طویل قطاروں میں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ وہ گھر بیٹھے ٹکٹ خرید سکیں گے ۔ توقع ہے کہ اس نئے نظام کی وجہ سے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت بھی ناممکن ہوجائے گی ۔
Taj Mahal E-ticketing

لکھنو سے آئی اے این ایس کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب اتر پردیش کے دارالحکومت میں واقع تاریخی یادگاروں اور عمارتوں کی سیاحت کے لئے اب صرف آن لائن ٹکٹ فروخت کئے جائیں گے ۔ حسین آباد ٹرسٹ کی جانب سے یہ سہولت14فروری کی شروع کی جائے گی ۔ تاریخی اہمیت کی حامل عمارتوں اور مقامادت جیسے سٹ کھنڈا، کلاک ٹاور، بڑا امام باڑہ ، چھوٹا امام باڑہ ، پکچر گیلری۔ شاہی تالاب اور شاہ نفس امام باڑہ کے لئے اب آن لائن اور آن سائٹ ٹکٹ دستیاب رہیں گے ۔ ان تمام عمارتوں کی دیکھ بھال حسین آباد ٹرسٹ کی جانب سے کی جاتی ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے ای ٹکس کے لئے فارم پر پاسپورٹ سائز فوٹو ہوگی جو شخصی ویب کیمرہ سے لی جائے گی اور اسے ٹکٹ کے سرور پر اپ لوڈ کیاجائے گا۔

Now, one needs e-tickets to view Taj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں