وائس چانسلر کو طلباء کی رہنمائی کرنی چاہئے - صدر جمہوریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-06

وائس چانسلر کو طلباء کی رہنمائی کرنی چاہئے - صدر جمہوریہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس،پی ٹی آئی
مرکزی یونیورسٹی کے وائس چانسلر وں کی دو روزہ کانفرنس آج راشٹر بھون میں اختتام پذیر ہوگئی ۔ کانفرنس میں وائس چانسلروں نے پانچ نکاتی ایجنڈے کی تفصیلی سفارشات کو منظور کیا ۔ جو اس طرح ہیں۔1تحقیق اور اخٹراع کے لئے ماحول کی تشکیل کے لئے اقدام،2۔ فیکلٹی ، سابق طلباء کی شرکت اور ٹکنالوجی کے استعمال کے لئے صلاحیت کا فروغ،3۔ مرکزی یونیورسٹیوں کا معاشرے کے ساتھ گہرا ربط،4۔ معیاری تعلیم کے لئے بین الاقوامی اور قومی نیٹ ورک کی تشکیل اور5۔ پسندیدہ کریڈیٹ نظام کواپنانا۔ صدر جمہوریہ نے ایم ایچ آر ڈی، یوجی سی اور وائس چانسلروں سے کانفرنس کی سفارشات کو مقررہ مدت میں نافذ کرنے اور طلباء کی رہنمائیکرنے پر زور دیا اور انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر کو جون2015میں حصولیابیوں کے تجزیہ کے لئے ایک میٹنگ لینے کو کہا ۔ کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں فروغ انسانی وسائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بھی شرکت کی۔

VCs must guide scholars and students achieve highest academic brilliance: President Pranab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں