حیدرآباد میونسپل انتخابات - بائیں بازو پارٹیوں کے ساتھ انتخابی مفاہمت پر کانگریس کا غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

حیدرآباد میونسپل انتخابات - بائیں بازو پارٹیوں کے ساتھ انتخابی مفاہمت پر کانگریس کا غور


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2015-feb-14

منصف نیوز بیورو
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی انتخابی حکمت عملی کو قطعیت دینے میں مصروف ہوچکی ہیں۔ حکمران جماعت ٹی آر ایس جو نئے شہر میں سیاسی توڑ جوڑ کے ذریعہ مضبوط ہورہی ہے وہیں پرانا شہر میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے اسمبلی حلقہ جات پارٹی کارکنوں کو سر گرم کرچکیں ہیں بی جے پی نے بھی بلدی انتخابات کے پیش نظر اپنی حلیف جماعت تلگو دیشم سے مفاہمت پر غور کررہی ہے ۔ جہاں تک کانگریس کا سوال ہے کانگریس بھی بلدی انتخابات میں اپنی حکمت عملی کو قطعیت دینے میں مصروف ہے ۔ گزشتہ ہفتہ گاندھی بھون میں منعقد گریٹر حیدرآباد کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں اس مسئلہ پر کافی غوروخوض کیا گیا ۔ کانگریس کی اعلیٰ قیادت بھی اس سلسلہ میں غیر معمولی دلچسپی لے رہی ہے ۔ بالخصوص پرانا شہر میں اپنے طاقتور امید واروں کو میدان میں اتارنے کے لئے غور کررہی ہے ۔ گزشتہ اجلاس میں کانگریس قائدین نے مجلس کے خلاف سخت مقابلہ کرنے کا مشورہ دیا۔ تاہم پرانا شہر کے ایک سینئر قائد نے اجلاس میں کہا کہ کانگریس گزشتہ40سال سے مجلس کے ساتھ اتحاد کرکے اپنے کیڈر سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے ۔ کچھ گنے چنے لوگ باقی رہ گئے ہیں ۔ ایسے میں کانگریس پارٹی بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ نہیں کرسکتی ۔ چنانچہ انہوں نے سیکولر جماعتوں سی پی آئی اور سی پی ایم کے ساتھ انتخابی مفاہمت کرنے کامشورہ دیا ۔ اس سلسلہ میں ایم پی ٹی سے بھی انتخابی مفاہمت کرنے میں کوئی گریز نہیں کرنا چاہئے ۔ پرانا شہر کے اس سینئر قائد کی تجویز کو صدر گریٹر حیدرآباد کانگریس کمیٹی ڈی ناگیندر اور انچارج حیدرآباد سریدھر بابو اور دیگرقائدین نے بھی قبول کیا اور کہا کہ وہ اس سلسلہ میں ان جماعتوں کے قائدین سے عنقریب ربط کریں گے ۔ ان قائدین نے کہا کہ چیف منسٹر ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کے دور حکومت میں2ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی کام پرانا شہر میں انجام دئیے گئے ۔ بلدی انتخابی مہم کے دوران ان ترقیاتی کاموں کو عوام کے روبرو پیش کرتے ہوئے ان کا اعتماد حاصل کیاجاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ اسکالر شپ ، 4فیصد ، تحفظات ، راجیو آروگیا شری جیسے اسکیمات کی کامیابی کے ساتھ عمل آوری بھی کانگری حکومت کاکارنامہ ہے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں