مادھا پور تلنگانہ میں ہائی ٹیکس انڈسٹریل ٹریڈ ایکسپو کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

مادھا پور تلنگانہ میں ہائی ٹیکس انڈسٹریل ٹریڈ ایکسپو کا افتتاح

حیدرآباد
یو این آئی
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے انکیوبیشن سنٹر آف دلت انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قائم کرنے کے لئے ایک ایکر اراضی کا اعلان کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کے لئے5کروڑ روپے کی مالیاتی امداد کا اعلان کیا ۔ چوتھے سہ روزہ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈ ایکسپو 2015ڈی آئی سی سی آئی کے افتتاح کے موقع پر مرکزی وزیر کامرس و انڈسٹریز کے ہمراہ ہائی ٹیکس مادھا پور میں انہوں نے اعلان کیا ۔ ریاست میں ایس سی اینڈ ایس ٹی انٹر پرینیرس کی حوصلہ افزائی کے لئے چیف منسٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت ان کی صنعتوں کے قیام کے لئے22فیصد صنعتی اراضی الاٹ کرے گی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت، ایس سیز اور ایس ٹیز کو بینک قرضوں کے لئے5کروڑ روپے بینک مارجن ادا کرے گی ۔ ریاست میں صنعتیں قائم کرنے کا ارادہ رکھنے والے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے ڈی سی سی آئی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ، ریاست میں ایس سی ایس ٹی کنٹراکٹرس کو ترقی دینے کوشاں ہے ۔

منصف نیوز بیورو کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب حکومت تلنگانہ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں علیحدہ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی تشکیل دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سابقہ اندھرا پردیش اسٹیٹ کونسل آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کو برخواست کردیا گیا ہے ۔ آندھر اپردیش کی تنظیم جدید بل میں فراہم کی گئی گنجائش کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ۔ کونسل کے دیگر ارکان میں وزیر جنگلات و ماحولیات و سائنس و ٹکنالوجی کو نائب صدر بنایا گیا ہے ۔ دیگر ارکان میں اسپیشل چیف سکریٹری یا پرنسپال سکریٹریز ماحولیات و جنگلات ، فینانس ، منصوبہ بندی ، فوڈ اینڈ اگریکلچر ، دیہی ترقیات، اعلیٰ تعلیم ، اسکول ایجوکیشن ، سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں3نامزد ارکان ہوں گے ۔ نامزدزمرہ کے منتخب ارکان کو نائب صدر کونسل شامل کریں گے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی کی عاملہ کمیٹی دیگر ریاستوں کے ارکان اور نامزدارکان کو ٹی اے اور ڈی اے اور آمد و رفت کے مصارف ، اجلاس کی فیس کی ادائیگی سے متعلق ضروری قواعد مرتب کریں گے ۔

4th DICCI Industrial & Trade Expo 2015 Madhapur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں