ناگرجنا ساگر سے پانی فراہم کرنے کا مسئلہ - آندھرا تلنگانہ میں تنازعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

ناگرجنا ساگر سے پانی فراہم کرنے کا مسئلہ - آندھرا تلنگانہ میں تنازعہ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
ناگرجنا ساگر کے اسٹیٹ کنال سے اے پی کے کرشنا ڈیلٹا کو پانی کے چھوڑنے کے مسئلہ پر جو دونوں ریاستوں کے درمیان تنازعہ پید اہوا ہے ، اس مسئلہ کو گفتگو کے ذریعہ حل کرنے کے لئے چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے چندر شیکھر راؤ اور چیف منسٹر آندھر ا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کا اجلاس14فروری کو صبح دس بجے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی موجودگی میں راج بھون میں منعقد کیاجائے گا ۔ آج چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے فون پر چندرشیکھر راؤ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی موجودگی میں ناگرجنا ساگر کے اسٹیٹ کنال کو پانی چھوڑنے کے مسئلہ پر ہوئے حالیہ تنازعہ کو حل کرنے کی درخواست کی تھی جس پر کے چندر شیکھر راؤ نے این چندرا بابو نائیڈو کو بتایا کہ تلنگانہ کی حکومت دونوں ریاستوں کے مسائل دوستانہ ماحول میں حل کرے گی۔ بتایاجاتا ہے کہ چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے چندر شیکھر راؤ نے چندرا بابو نائیڈو سے درخواست کی کہ وہ ناگرجنا ساگر میں تعینات کردہ آندھرا پردیش کے پولیس عملہ کو ہٹادیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بات چیت کے ذریعہ کوئی بھی مسئلہ حل کرسکتے ہیں ۔ بتایاجاتا ہے کہ ناگرجنا ساگر سے کرشنا ڈیلٹا کو پانی چھوڑنے کے لئے تلنگانہ کے محکمہ اریکیشن کے عہدیداروں نے رکاوٹ پیدا کردی تھی ۔ انہوں نے آندھرا پردیش کے محکمہ ارکیشن کے عہدیداروں کو ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے پاس آنے نہیں دیا تھا ۔ جس پر دونوں ریاستوں کے محکمہ اریکیشن کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بحث بھی ہوئی تھی ۔ اس موقع پر تلنگانہ پولیس اور آندھر اپردیش کے پولیس کے عملے کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔ ضلع نلگنڈہ اور گنٹور کے ایس پی فوری مقام واقعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے دونوں ریاستوں کے پولیس کے عملے کو صبرو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت دی تھی ۔

Telangana, Andhra Pradesh fight for Nagarjunasagar dam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں