ہند بنگلہ دیش سرحد پر ڈرامائی جھڑپ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-12

ہند بنگلہ دیش سرحد پر ڈرامائی جھڑپ

کولکتہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کے دو مویشیوں کے اسمگلرس اس وقت ہلاک ہوگئے جب بی ایس ایف نے اس وقت ان پر فائرنگ کردی جب وہ ہند۔ بنگلہ دیش سرحد پر جیت کٹ کے مقام پر سرحد سے مویشیوں کی اسمگلنگ کررہے تھے ۔ بی ایس ایف ساؤتھ بنگال فرنٹئیر کے عہدیداروں نے بتایا کہ سپاہیوں نے تقریباً85بنگلہ دیشی شر پسندوں کو غیر قانونی طور پر ہندوستانی علاقہ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جو تقریباً150مویشیوں کو ہندوستان سے بنگلہ دیش لے جارہے تھے ۔ جب اسمگلرس نے سرحد کی خلاف ورزی کی بی ایس ایف نے جو ڈیوٹی پر تعینات تھی فائرنگ کردی۔ تقریباً دس بنگلہ دیشی مجرمین نے بی ایسا یف کی پٹرولنگ پارٹی کو گھیر لیا اور ہتھیار چھیننے کی کوشش کی ۔ بی ایس ایف عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے سیکوریٹی عملہ پر تیز دھار ہتھیاروں اور لاٹھیوں سے حملہ بھی کیا۔ خطرے کے پیش نظر ہیڈ کانسٹبل موہن لال نے اسٹن گرینیڈ فائر کردیا جو نہیں پھٹ سکا ۔ اس کے ساتھ ہی کانسٹبل کپل دیو ویاس نے شر پسندوں کو منتشر کرنے کے لئے چلی گرینینڈ فائر کئے ۔ اس عمل کے دوران ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہوگیا۔ اس دوران دوسرے بنگلہ دیشی مجرمین نے زبردستی مویشیوں کو سرحد پار کرانے کی کوشش کی ۔ جب بی ایس ایف سپاہیوں نے انہیں روکا تو وہ ہیڈ کانسٹبل موہن لال کو بنگلہ دیش کے علاقہ میں گھسیٹ کر لے گئے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے موہن لال نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو بنگلہ دیشی ہلاک ہوگئے جن کی شناخت امیر المندول اور فیضل کی حیثیت کی گئی ہے ۔ ان کی نعشیں ہندوستانی علاقہ میں پڑی ہوئی ہیں۔ دوسرے اسمگلرس تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں