سیرت النبی کا پیام پہنچانے امن کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ - ہیومینیٹی میسج فاؤنڈیشن کولکاتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-16

سیرت النبی کا پیام پہنچانے امن کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ - ہیومینیٹی میسج فاؤنڈیشن کولکاتا

کلکتہ
یو این آئی
ہیومینیٹی میسج فاؤنڈیشن نے ملک بھر کے موجودہ حالات کے پیش نظر سیرت نبوی کے پیغام کو برادران وطن تک پہنچانے کے لئے نیو مارکٹ میں کلکتہ کارپوریشن کے پاس، امن کنونشن، کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فاؤنڈیشن نے پریس ریلیز میں کہا کہ اس دنیا میں امن و امان کا قیام سیرت پیغام پر عمل کر کے ہی کیاجاسکتا ہے ۔ امن کنونشن کے کنوینر مولانا ریحان قاسمی نے کہا کہ14سو سال قبل جب دنیا میں ظلم و تشدد ، جھوٹ و کذب ، زناکاری و بد کاری اور فحاشی اور استحصالی نظام کا بول بالا ہوگیا تھا اس وقت کرہ ارض کو تباہی سے بچانے کے لئے اللہ نے محمد عربی ﷺ کو مبعوث کیا۔ آپ نے محض23سال کی مدت میں دنیا سے ظلم کا خاتمہ ، حق کا بول بالا کردیا، سچائی کو اپنی آواز دی، ظلم کی چکی میں پس رہی انسانیت کو شرف عزت سے نوازا۔ حقوق انسانی، اظہار رائے کی آزادی ، احترام انسانیت ، عدل و انصاف اور خواتین کے حقوق جیسی اصطلاحات سے دنیا کو روشناس ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ یورپی دنیا کے مصنفین کو کہنا پڑا تاریخ انسانی کا اگر کوئی انسان سب سے عظیم ہے تو وہ مکہ کی سنگلاح وادیوں میں پیدا ہونے والا محمد عربی کی ذات اقدس ہے، جس نے صرف23سال کی مدت میں بغیر کسی قتل و غارت گری کے عظیم انقلاب برپا کردیا ۔ مولانا نے کہا کہ آج ایک بار پھر دنیا اسی تاریکی میں ڈوبتی جارہی ہے ، اخلاقی تباہی ، روحانی خلاء ، معاشرتی ظلم اور نسلی امتیاز کا بول بالا ہے ۔ انسانی اقدار پامال ہورہے ہیں ، ظالم و جابر قوتیں پوری دنیا میں استحصالی نظام کو رائج کررہی ہیں ۔

humanity message foundation kolkata peace convention

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں