اوڈیشہ کے سینئر کانگریس لیڈر حبیب اللہ خان کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-16

اوڈیشہ کے سینئر کانگریس لیڈر حبیب اللہ خان کا انتقال

Former-Minister-Odisha-Habibullah-Khan
بھوبنیشور
یو این آئی

اوڈیشہ کے سابق وزیر و سینئر کانگریس قائد حبیب اللہ خان کا کل رات دیر گئے 81سال کی عمر میں وشاکھا پٹنم کے ایک خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ان کی تجہیز و تکفین ضلع نابارنگ پور کے آبائی دیہات تارا گاؤں میں انجام دی جائے گی۔ مرحوم حبیب اللہ خان نابارنگ پور اسمبلی حلقہ سے9مرتبہ 38سالوں کے دوران مسلسل ریاستی اسمبلی کے لئے منتخب ہوتے رہے ۔ انہیں15سالوں کے دوران4مرتبہ مختلف محکموں کی وزارت سونپی گئی تھی۔31مئی1934ء میں تارا گاؤں میں پیدا ہونے والے حبیب اللہ خان نے1958ء میں دیہات کے وارڈ ممبر کی حییثیت سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا تھا ۔ انہیں1961ء میں نابارنگ پور پنچایت سمیتی کا صدر منتخب کیا گیا تھا ۔1990ء تا1994ء وہ کوراپٹ ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدر رہے ۔1971ء میں سوتنترا پارٹی کے ٹکٹ پر ریاستی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے اور1977ء میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر سال2009ء تک اپنی نشست کو برقرار رکھا۔

Former Minister of Odisha Habibullah Khan passes away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں