قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لئے تلنگانہ کو ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-16

قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لئے تلنگانہ کو ایوارڈ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لئے بہترین خدمات، کارکردگی کے لئے اتوار کے دن تلنگانہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اتوار کو یہاں اولین قابل تجدید توانائی میں عالمی سرمایہ کاری کے فروغ اور نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست کے وزیر توانائی جگدیش ریڈی کویہ ایوارڈ دیا ۔ یہ ایوارڈ نئی اور قابل تجدید توانائی کو وزارت کی جانب سے2010-14کے درمیان کارکردگی کی بنیاد پر ریاست کو دیا گیا ہے ۔ ریاست کے پچھلے4سالوں میں309میگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت بڑھائی ہے ۔ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے قابل تجدید توانائی کے میدان میں ریاست کی پالیسیوں اور اقدامات کی ستائش کی ۔ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے مطابق وزیر اعظم کے ستائشی الفاظ ریاست کو اور زیادہ پیدا کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کریں گے ۔

Telangana awarded for promoting renewable energy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں