کشمیر میں سرحد پار تجارت دوبارہ بحال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-13

کشمیر میں سرحد پار تجارت دوبارہ بحال

سری نگر
یو این آئی
پاک مقبوضہ کشمیر اور وادی کشمیر کی انتظامیہ نے خط قبضہ پر تجارت اور بس سروس کو بحال کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔ طرفین نے ایک مثبت فیصلہ لیا ہے جس کے تحت کشمیر میں سرحد کی دونوں جانب رہنے والے رکی ہوئی کئی گاڑیاں جمعرات کو اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہوگئیں ۔ تاہم جس ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ، وہ فی الحال سرحد کے اس پار ہی کی رہے گی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بین سرحدی تجارت کے لئے کشمیر کی انتظامیہ سے مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں ۔ اور طرفین نے جمعرات سے تجارت اور بس سروس بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ٹرک کو چھوڑ کر پاکستان مقبوضہ کشمیر کے چکوٹھی اور ٹریڈ سنٹر سلام آباد اوڑی میں رکی تمام دیگر ٹرکوں کو اپنی منزلوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر سے آنے والی ٹرک جس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی تھیں ، کو واپس لوٹنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جب کہ مذکورہ ٹرک کا ڈرائیور بارہمولہ میں ہنوز پولیس کی تحویل میں ہے ۔ آرپار کشمیر کی انتظامیہ نے گزشتہ جمعہ کو ایک میٹنگ کا انعقاد کیا تھا ۔ مگر کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوسکی تھی ۔ بعد میں پاکستان مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے چکوٹھی ٹرمنل پر ٹریڈ فسلیٹیشن افسر بشارت اقبال کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ کی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ تجارتی عہدیدار کو پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی ایک عدالت نے7روز کے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ 6فروری کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں واقع سلام آباد ٹریڈ سینٹر پر مقبوضہ کشمیر سے آنے والی ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران سنتروں کے ڈبوں سے منشیات کے تین سو پیکٹ برآمد کئے گئے تھے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور سید عنایت حسین شاہ ساکن کوٹ مظفر آباد اور بارہمولہ کے ایک مقامی تاجر ظہور احمد ملہ عرف راجیو ترالی کو گرفتار کیا گیا تھا ، جب کہ دو دیگر مقامی تاجروں سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ مختلف اشیاء سے لدے 50ٹرتک یہاں سے سرحد پار مقبوضہ کشمیر چلی گئی تھیں جب کہ وہاں سے(مقبوضہ کشمیرسے)22ٹرکیں بشمول سنتروں کے ڈبوں سے لدے ہوئے ٹرک لائن آف کنٹرول پرامن برج پار کر کے سلام آباد ٹریڈ سینٹر تک آ پہنچی تھیں ۔ یہاں سے مقبوضہ کشمیر جب کہ وہان سے سری نگر آنے والی ٹریکیں چکوٹھی اور سلام آباد میں رکی تھیں جن کو اب اپنی منزلوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے ۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ اس بات پر اسرار کررہی تھی کہ ملزم ڈائیور ، ٹرک اور منشیات کو ان کے حوالے کردیاجائے تاکہ وہ خود کارروائی کرسکیں ۔ ٹرک سے منشیات برآمد ہونے کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت کے ساتھ ساتھ برس سروس بھی معطل ہوگئی تھی ۔ آر پار کشمیر تاجروں نے الزام لگایا ہے کہ چھ روز تک ٹرک سروس معطل رہنے کی وجہ سے ٹرکوں میں برھی ہوئی اشیا خراب ہوگئی ہے۔ جہاں تجارت 6فروری کو ہی معطل ہوگئی تھی وہیں پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دارالحکومت مظفر آباد اور سری نگر کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار کارروان امن بس سروس9فروری کومعطل کردی گئی ۔

cross-border trade in Kashmir resumed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں