ٹیکنالوجی کے ذریعہ بدعنوان افسران پر نظر رکھی جائے گی - اکھلیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

ٹیکنالوجی کے ذریعہ بدعنوان افسران پر نظر رکھی جائے گی - اکھلیش

لکھنو
ایس این بی
اتر پردیش کے ویرا علیٰ اکھلیش یادو نے آج جمعہ کو آئی اے ایس ویک کے دوسرے دن کونسل ہاؤس کے تلک ہال میں انتظامیہ کے افسران کی کانفرنس میں بدعنوانی میں ملوث افسران کو واضح طور پر انتبادہ دیا اور کہا کہ پارٹی کے کئی کارکن انہیں افسران کی بدعنوانی کے سلسلہ میں بتاتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہاٹس ایپ کے ذریعہ رشوت لینے کی شکایات ان کے پاس پہنچتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے انتباہ دیا کہ اگر افسران نے مجبور کیا تو حکومت بھی ٹکنالوجی کا سہارا لینا جانتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افسران کا سالانہ تجزیہ( اینالیسس) کرتے وقت یہ خیال رکھاجائے گا کہ ان کے محکمہ میں ترقیاتی ایجنڈے پر کتنا مثبت اور نتیجہ خیز کارروائی ہوئی ہے ۔ مسٹر یادو نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بد عنوانی سے دور رہیں اور ٹکنالوجی کی مدد سے سرکاری اسکیموں میں رقم کی لوٹ کھسوٹ اجاگر کریں، اس سے بد عنوانی پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اتر پردیش میں نظم و نسق کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگوں نے لو جہاد کے نام پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام ہوگئے اور اب کچھ نیا کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں ، جس سے ہمیں ہوشیار رہنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نظم و نسق بہتر رکھنا ضروری ہے اور اس کی ذمہ داری ڈی ایم و ایس پی کی ہے، افسران بے خوف ہوکر غیر جانبداری سے کام کریں ۔ وزیر راعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹوں کو حکومت کا سب سے اہم جز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے طریقہ کار کا حکومت کی شبیہ پر براہ راست اثر ہوتا ہے ، اس لئے ہر صبح دو گھنٹے عوام کے مسائل ضرور سنیں اور یوم تحصیل کو موثر بنائیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے محدود و سائل کے باجود بہتر کام کیا ہے، جس سے لاکھوں لاگوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔ آگرہ، فیروزآباد ، مین پوری ، اٹاوہ اور یا، قنوج، کانپور شہر، اناؤ اور ہردوئی اور لکھنو کے ضلع مجسٹریٹو ں کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مذکورہ افسران نے لکھنو۔ آگرہ ایکسپریس وے کی تعمیر میں آنے والی دقتوں کو انتہائی کامیابی کے ساتھ دور کیا۔

corrupt officials will be monitored by Technology Akhilesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں