امریکی امیگریشن سروس - H1B ویزا کے حاملین کے شریک حیات کو ورک پرمٹ کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-26

امریکی امیگریشن سروس - H1B ویزا کے حاملین کے شریک حیات کو ورک پرمٹ کا فیصلہ

ایک ایسے اقدام میں جس سے امکان ہے کہ ہزاروں ہندوستانیوں کو فائدہ ہوگا امریکہ نے26مئی سےH1Bویزا ہولڈرس کے شریک حیات کو ورک پرمٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ موجودہ قوانین کے تحتH1Bویزا ہولڈرس کے شریک حیات جن میں کئی ہندوستانی ہیں کام کرنے کے اہل نہیں ہیں ۔ امریکی سٹیزن شپ اینڈ ایمیگریشن سرویسس26مئی سے H1Bویزا ہولڈرس کے شریک حیات کی جانب سے ورک ویزوں کے لئے درخواستیں قبول کرنا شروع کرے گا جیسے ہی امریکی سی آئی ایس فارم1-765اورH-4کو منظور کرے گا ۔ متعلقہH1B ویزا ہولڈرکے شریک حیات کو ایمپلائیمنٹ اتھورائیزیشن کارڈ حاصل ہوجائے گا اور وہ امریکہ میں کام کرنا شروع کرسکتے ہیں ۔ یو ایس ، سی آئی ایس نے اس قاعدہ کے تحت ایمپلائیمنٹ اتھورائیزیشن کے لئے درخواست دینے کے اہل افراد کی تخمینی تعداد پہلے سال میں179,600تک ہوسکتی ہے اور بعد کے برسوں میں سالانہ یہ تعداد55000ہوسکتی ہے ۔ اس اقدام کا انڈین امریکنس ساؤتھ ایشین امریکنس ، لیڈنگ ٹوگیدر(SAALT) کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔ اور اس اعلان کے لئے ایک بیان میں امریکی حکومت کی ستائش کی گئی ہے کہ وہ26مئی2015سے نفا ذ کے ساتھ H1Bویزا ہولڈرس کے چندH-4ڈیپنڈنٹ شریک حیات کو کام کرنے کا اختیار دے گی جو قانونی مستقل سکونت پذیر موقف کی بنیاد پرروزگار کے خواہاں ہیں ۔ یو ایس سی آئی ایس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکوریٹی H1Bنان ایمیگرنٹس کے چندH-4ڈیپنڈنٹ شریک حیات کو ایمپلائٹمنٹ اتھورائیزیشن کے لئے اہلیت عطا کررہا ہے جو مستقل سکونت کی بنیاد پر روزگار کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ اہل افراد میں H-1Bنان امیگرنٹس(پرنسپالH-1Bورکر) کے ڈیپٹنڈنٹ چند H-1B شریک حیا ت شامل ہیں ، جو ایک منظور ہ ایلین ورکر کے لئے فارم1-140امیگریشن پیٹیشن کے استفادہ کنندہ ہیں یا کم از کم ایک یا تین زائد شرائط کا اطمینان دلائے۔ شرائط میں پرنسپال H-1B ورکر کے پاس ایک منظورہ1-140ہو یا ایک موجودہ 6سالہ مدت سے بعیدH-1Bموقف حاصل ہو اور H-1B 1-پیٹیشن اپلیکیشن کم از کم365یوم(ایک کیلنڈر سال) کے لئے زیر التوا ہو ۔ یہ فیصلہ راست طور پر ہمارے کئی ارکان خاندان پر راست طور پر اثر انداز ہوگا کیونکہ اب پروفیشنل ورک فورس میں شال ہونے کے اہل ہوں گے اور امریکی خواب کا پیچھا کریں گے ۔ تلگو اسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ نے ایک بیان میں یہ بات کہی ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حالیہ اعداد و شمار میں دکھایا گیا ہے کہ تخمیناً76فیصد افراد جنہوں نے2013میںH-4موقف حاصل کیا ہے ان کا تعلق جنوب ایشیائی ممالک سے ہے ۔

Dependent Spouses of Highly Skilled Immigrant Workers to Get Work Permits

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں