امیتابھ بچن کو امریکی عدالت کا سمن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-26

امیتابھ بچن کو امریکی عدالت کا سمن

لاس اینجلس میں ایک وفاقی عدالت کی جانب سے بالی ووڈ کے سوپر اسٹارامیتابھ بچن کو مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کیس میں سمنس جاری کئے گئے۔ یہ سمنس سوپر اسٹار کے ہالی ووڈ منیجر کو پیر کو حوالے کئے گئے۔ ایک سکھ حقوق تنظیم کے بموجب نیویارک کی سکھ برائے انصاف تنظیم نے امیتابھ بچن کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے1984میں خون کا بدلہ خون کا نعرہ لگاتے ہوئے سکھ طبقہ کے خلاف تشدد کو بھڑکایا تھا۔ فلمسٹار نے ایسے الزامات کی تردید کی ہے ۔ ہالی ووڈ میں بچن کے منیجر ڈیوڈ اے انگلر کو وفاقی عدالت کے سمنس اور23فروری کو ایس ایف جے کی جانب سے شکایت کی ایک کاپی حوالے کی گئی ۔ انگر ایک نامور ٹیلنٹ ایجنٹ اور تھری سکس زیرو گروپ کا شریک مالک ہے ۔ دیوانی کارروائی کے وفاقی قواعد کے مطابق بچن کو مبینہ انسانی حقوق کی خلاف روزی کا جواب سمنس کی تعمیل کے بعد21دن میں دینا ہوگا ۔ اگر مدعی علیہ 17مارچ تک جواب داخل کرتا ہے تو ہم تشدد بھڑکانے کے لئے بچن کے خلاف معاوضہ اور نقصانات کی پابجائی کے نفاذ کے لئے غیر منصفانہ فیصلے کے ادخال کے لئے عدالت کو جائیں گے جس میں نومبر1984کو ہزاروں بے قصور سکھوں کو ہلاک کیا گیا تھا ۔ ایس ایف جے کے قانونی مشیر گروپت ونت سنگھ کنتن نے کہا کہ تا حال سیکھ حقوق ادارے نے وزیر اعظم نریندر مودی ان کے پیشرو منموہن سنگھ کے بشمول کئی ہندوستانی قائدین کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ضمن میں ناکام مقدمات دائر کئے تھے ۔

US Court Summons Amitabh Bachchan in Connection With 1984 Anti-Sikh Riots

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں