نئے مرکزی معتمد داخلہ ایل سی گوئل نے جائزہ حاصل کر لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-06

نئے مرکزی معتمد داخلہ ایل سی گوئل نے جائزہ حاصل کر لیا

LC-Goyal-new-Union-home-secretary
نئی دہلی
یو این آئی
سنٹرل آئی اے ایس آفیسر ایل سی گوئل نے جنہیں کل رات مرکزی معتمد داخلہ مقرر کیا گیا ، آج نارتھ بلاک( آفس) میں اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔1979ء کے آئی اے ایس بیاچ کیرالا کیڈر سے تعلق رکھنے والے گوئل ، انیل گو سوامی کے جانشین ہوئے ۔ گوسوامی کو اچانک رضا کارانہ طور پرریٹائر منٹ کے لئے مجبور کیا گیا تھا۔ بتایاجاتا ہے کہ گوسوامی نے رسوا کن شاردا اسکام میں سابق مرکزی وزیرتنگ سنہہ کی گرفتاری کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ کابینہ کی تقررات کمیٹی نے کل رات دیر گئے دو سال کی میعاد کے لئے گوئل کے تقرر کی منظوری دی۔ جائزہ حاصل کرنے کے جلد بعد گوئل نے بتایا کہ’’ اس زبردست ذمہ داری کو میں انکساری کے ساتھ قبول کرتا ہوں ۔ میں اس ذمہ داری کو نہایت دیانتداری ، مصمم ارادہ اور پوری محنت اور مکمل احساس ذمہ داری کے ساتھ نبھاؤں گا ۔ اس مقصد کے لئے میں تمام شرکاء کے سرگرم تعاون کا طلبگار ہوں۔‘‘وزارت امور داخلہ کا فریضہ ہی ملک میں داخلی سلامتی کو موثر طور پر برقرار رکھنا ہے۔ اس مقصد کے لئے ضروری میکانزم ، پالیسیاں اور اقدامات پہلے ہی متعین ہیں ۔ جہاں کہیں ضروری ہو مقررہ وقت کے اندر مناسب بہتری لائی جائے گی۔ ریاستی حکومتوں اورمرکزی زیرا نتظام علاقوں کے قریبی تعاون اور ارتباط کے ذریعہ اس مقصد کی تکمیل کی جائے گی۔‘‘

LC Goyal takes charge as Union home secretary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں